عمران خان کی طبیعت ٹھیک نہیں، عدالت میں پیش ہونے سے انکار: جیل عملہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی وہاں موجود تھے۔
عدالت نے 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا تاہم جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انکار کردیا ہے۔
لیسکو کاپولیس اور رینجرز کے تعاون سے کریک ڈاؤن،228 بجلی چور گرفتار ، کروڑوں روپے ریکور کر لیے
جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔عدالت، پراسیکیوشن ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء 1 گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حاضری لگنی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار
پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ عدالت کیجانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔