کوہاٹ، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید، فوجی جوان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوہاٹ (صباح نیوز) کوہاٹ کے ٹرائل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار حضرت عمر شہید جبکہ ایف سی حوالدار بہادر خان زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعہ کے فورا بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر جرائم پیشہ افراد کا حملہ؛ پوسٹ انچارج شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مسلح افراد نے اچانک لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں پوسٹ انچارج شہید ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرائم پیشہ عناصر کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی کارروائی پر لیویز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی۔
آپریشن کے وقت مسلح افراد نے براہِ راست لیویز پوسٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پوسٹ انچارج جام شہادت نوش کر گئے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق ملزمان شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے بارے میں شکایات بھی موصول ہوتی رہتی تھیں، جس پر لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش کو ناکام بنایا، تاہم جرائم پیشہ افراد نے حملہ کردیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے اور اپنی ایک گاڑی بھی جائے وقوع پر چھوڑ گئے۔