Juraat:
2025-11-19@22:59:06 GMT

آزادی یا موت،عمران خان کاقوم کوپیغام

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

آزادی یا موت،عمران خان کاقوم کوپیغام

ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان
کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان کیا گیا منصوبہ تھا، 26 نومبر اور 9 مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، بہنوںکی پریس کانفرنس

عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، پچھلے ہفتے بھی میری بہن جو ڈاکٹر ہیں انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، ہمارے ساتھ پولیس والے جو وہاں ڈیوٹی پر مامور ہوتے بدتمیزی کرتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم کل وہاں فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے پہلے لائٹ بند کردی گئی پھر پانی چھوڑا گیا ہم پانی کے اندر بیٹھے رہے، پہلے میڈیا والوں کو دھکے دیٔے پھر کے پی کے سے آئے وزراء کو دھکے دئیے، کل 12 سال کے بچے نے بتایا کہ پولیس یہاں پانی چھوڑنے والی ہے اطلاع دینے والے بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کل پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں پر تشدد کیا گیا ۔ایم پی ایز اور ایم این ایز کو مارا گیا، ان حرکتوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات کے مطابق بانی تحریک انصاف سے ملنے دیا جائے مگر عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا ہے، چادریں کھینچتے رہے، تمام خواتین اور مردوں کو ایک ہی قیدی وین میں بند کیا گیا، یہ ملک ہمارا بھی ہے تو ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کرکے آپ ہم لوگوں کو ڈرا لیں گے؟ 4 اگست کو عمران خان کو کہا گیا آپ بیرون ملک چلے جائیں، 4 اگست کو لوگ ان کے گھر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، 500 دن تک بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل چلا انہوں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے آپ اسے سیاست کہتے ہیں لیکن وہ شخص قربانی دے رہا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں اس ملک میں کسی بھی قسم کی غلامی قبول نہیں، ہم اپنے بھائی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں رہنے دیں گے۔عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی عمران خان نے کہا ہے قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آ گیا ہے آزادی یا موت کا، بانی نے کہا کہ میرا خیال ہے اب وہ وقت آ گیا ہے۔عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دو ہفتوں سے قید تنہائی میں ہیں، ہم نے کل درخواست کی کہ ہم انہیں دیکھ آئیں ہمیں تسلی ہو جائے گی، ہمیں مارنا ہے مار دیں جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر کسی پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔نورین نیازی نے کہا کہ میرا بیٹا جیل میں قید ہے میں کہتی ہوں باہر ظلم کا نظام ہے، مجھے معلوم نہیں جس خاتون نے مجھے پکڑا اسے کہاں سے لے کر آئے؟ اس خاتون نے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرایا، یہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی رکاوٹ ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہ مایوس ہوچکے ہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کسی طرح معافی مانگ لیں۔انہوں ںے کہا کہ 9 مئی ہمارے خلاف پلان کیا گیا منصوبہ تھا، 26 نومبر اور 9 مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، کیا ان کے گھر میں اولادیں نہیں ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل میں گئے لوگ بہادر ہیں وہ کمزوری نہیں دکھا رہے، ہم 9 مئی اور 26 نومبر کبھی بھولنے نہیں دیں گے، انسانوں کی زندگیوں میں کھیلنے والوں کو سکون نہیں ملے گا، سوشل میڈیا پر حقائق دکھانے والے کے شکر گزار ہیں، جتنا ظلم کر چکے ہیں اس کا حساب ہوگا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی کہا کہ ہم کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ

فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے دھرنا دیا تھا۔ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے دوپہر 2 بجے سے احتجاج شروع کیا، تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم

پولیس نے تینوں بہنوں کو دھرنا دینے پر حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں چکری انٹرچینج پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔

کارروائی کے دوران تلخ کلامی، دھکم پیل اور بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، اور نورین نیازی زمین پر گرنے سے زخمی ہوئیں۔

پولیس نے متعدد کارکنان سمیت رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر مینا آفریدی کو بھی حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی بجلی اور لائٹس بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ منگل ملاقاتوں کا مقررہ دن تھا، تاہم عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس پر احتجاجی صورتحال نے جنم لیا۔

جمعرات کو طے شدہ ملاقاتوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی جانب سے معمول کی سرگرمیوں کے بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان مینا آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

متعلقہ مضامین

  • آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
  • آئین کی حکمرانی بحال کریں، عمران خان انتقامی کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
  • آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
  • عمران خان نے کہا ہے قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا، علیمہ خان
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج