اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔عدالت نے 342 کے تحت سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو دے دیا، دونوں کو دیے گئے سوالناموں میں 29، 29 سوالات ہیں۔ 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا بھی موقع دیا۔وکلا صفائی 8 اکتوبر کو 342 کے تحت سوالنامے کے جوابات جمع کروائیں گے۔ عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا کو ملزمان سے صلاح مشورے کا بھی موقع دے دیا ہے۔سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، سینیٹر مشال یوسف ذئی، بیرسٹر سلمان اکرم راجا، کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف اور عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بلال بٹ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اور شہروز گیلانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور بشری بی بی عمران خان اور عدالت نے کرنے کا دے دیا کے تحت

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ‘ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر 

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں190 ملین پائونڈ نیب کیس میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل کے مطابق رجسٹرار آفس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواست کو آج کی کاز لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی بتوں کی تعمیر و تخریب کی تاریخ
  • ٹنڈوآدم،مرک اسپتال سے بچہ غائب ، ملزمان عدالت سے فرار
  • حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ‘ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر 
  • آزادی یا موت،عمران خان کاقوم کوپیغام
  • ستائیس ویں ترمیم 73ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، کاشف سعید شیخ
  • 27ویں ترمیم 73ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، جماعت اسلامی
  • عمران خان نے کہا ہے قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا، علیمہ خان
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا