رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو 6 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں رانا ثناءاللہ کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو چھ سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق سی سی ڈی نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام لگا دیا۔
زوہیب نامی شوٹر نے عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار نے بلال چیمہ کی مخبری کے لیے 25 ہزار روپے دیے۔ اس کے بعد اس نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ اس کو گوجرانوالہ میں قتل کروایا اور لاش گاڑی میں ڈال کر کمالیہ لے آئے جہاں ڈاکٹر نثار احمد کے کہنے پر لاش نہر میں پھینک دی ۔ کام پورا ہونے کے بعد مزید 50 ہزار روپے دیے گئے۔
فلم کے لیے پیسے حاصل کرنے کی خاطرہندو مذہبی گرو کے کہنے پر سرمایہ کار کو انسانی گوشت کھلایا، مہیش بھٹ
سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمرا 2019 میں ہونے والے قتل کا اعتراف کرلیا ہے تاہم اس کے بیان کی روشنی میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نثار
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔