صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صنم جاوید
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
20 اور 21 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج گروپ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد 2 مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی لکی مروت کے ضلع پہار خیل کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں انجام دی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 خوارج کو کامیابی سے نیوٹرلائز کیا۔
مزید پڑھیے: طالبان رجیم دہشتگردی پر پردہ ڈال رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ہلاک شدہ دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت علاقہ میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف صفائی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
وفاقی ایکشن پلان کے تحت یہ کاؤنٹر ٹیررازم مہم ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک تیز رفتار جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی آلہ کار خوارج ہلاک خیبرپختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی آپریشن لکی مروت