Nawaiwaqt:
2025-10-07@10:44:29 GMT

صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا

پاکستان تحریک انصاف   کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر درج کی گئی صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے، 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات پر اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر پر مکمل انکوائری کی جائے گی، نامعلوم افراد کی شناخت کرکے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔  یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کو 9 مئی 2023 کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ قبل ازیں، صنم جاوید کو 27 اپریل کو ریاستی اداروں کے سربراہان کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ گزشتہ سال بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو بھی گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوز کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صنم جاوید کو ایف آئی آر

پڑھیں:

کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج
  • پشاور سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج
  • صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درج
  • پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مقدمہ درج
  • صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار
  • کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈکیت ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار