پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر درج کی گئی صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے، 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات پر اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر پر مکمل انکوائری کی جائے گی، نامعلوم افراد کی شناخت کرکے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کو 9 مئی 2023 کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

قبل ازیں، صنم جاوید کو 27 اپریل کو ریاستی اداروں کے سربراہان کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ گزشتہ سال بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو بھی گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوز کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پس منظر
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صنم جاوید کو ایف آئی آر گیا تھا

پڑھیں:

جھنگ: شادی میں آتشبازی کا مقدمہ، 5 سال قبل مرنے والے شخص کیخلاف درج

—فائل فوٹو

جھنگ میں شادی میں آتشبازی کا مقدمہ 5 سال قبل مرنے والے شخص کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ نے اس حوالے سے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے۔

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے کا مقدمہ درج

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار 2 ملزمان نے رپورٹ کے اندراج کے وقت غلط معلومات فراہم کی تھیں جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج
  • صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا
  • پشاور سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج
  • صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درج
  • صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار
  • جھنگ: شادی میں آتشبازی کا مقدمہ، 5 سال قبل مرنے والے شخص کیخلاف درج
  • ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع