ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پشاور:
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) نے کانفرنس کے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں مؤثر کردار کو سراہا۔
شرکاء نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔