کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔
اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔
پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔
37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔
وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی کترینہ ان کو میزبانی کے حوالے سے تجاویز دینے لگیں، حالانکہ وہ میزبانی تمام کر چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اگلی ملاقات بھی ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے مذاقاً کترینہ کو اسٹیج پر پروپوز کیا۔
وکی کوشل کے اس مذاق کے بعد میڈیا پر ان دنوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں جنہون نے بالآخر حقیقت کا روپ دھارا اور 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
دونوں کے یہاں حال ہی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل وکی کوشل نے نے بتایا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔