پاکستان متحد‘ علماء اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں: مولانا عبدالخبیرآزاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا دین اسلام امن، احترام انسانیت، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ علماء اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں فرقہ واریت، انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، لیکن دشمن کان کھول کر سن لے، ہم ان کا ناپاک ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے‘ پاکستان متحد ہے۔ مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا قرآن مجید مکمل دستور حیات ہے اور اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو اپنی عبادت کیلئے پیدا فرمایا۔ آج لاکھوں فرزندان توحید دعوت الی اللہ سیکھنے او راللہ کو راضی کرنے کیلئے رائے ونڈ اجتماع میں جمع ہو چکے ہیں۔ بعد از نماز جمعہ ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، حرمین شریفین کے تحفظ، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یہ جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، پی ٹی آئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جمہوریت چلے، 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جو ایک پیغام ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے کہاکہ وہ دونوں ججز کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وکلا کی تنظیموں اور مزدور یونینز کو بھی ججز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے اعلان کیا کہ کل 2 بجے پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس دوران انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قانون میں ترمیم کا طریقہ کار غیر منطقی ہے، ایک بار ترمیم کرکے پھر کہا جائے کہ یہ ویسا نہیں بلکہ ویسا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا مشہور نعرہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ہے، وہ عام طور پر وہ اس طرح کے اجلاسوں میں شامل نہیں ہوتے، لیکن کل وہ خود موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کا سیاسی ایجنڈا تھا، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبر مخدودم علی خان بھی مستعفی ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسد قیصر بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی جسٹس اطہر من اللّٰہ جسٹس منصور علی وی نیوز