اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹر فیصل واوڈا  نے کہا ہے کہ جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بھی بتائو ں گا کہ نواز شریف کو کس طرح بے گناہ نااہل قرار دیا تھا، عمران خان کو پہلے فون کرکے مشورے دیتے رہے پھر عدالتیں کھول کر ان کے خلاف ہوگیا، بانی کے خلاف گیم کرتا رہا اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا رہا کیا ایسے شخص کو چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو شعر  لکھا گیا ہے اس کا جواب دوں گا، آپ اپنی جلن برقرار رکھیں اور جمہوری لوگ اپنا جلوہ برقرار کھیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سب جانتے ہیں بہترین دوست اور بدترین دشمن ہوں، جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے کالی انصاف کی کوٹری سے سیاہی نکلی ہے، احتساب اب شروع ہوگا، اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی اور پھر 45 سال بعد کہا پھانسی غلط تھی، اب تو وقت آگیا ہے ہم ایسے لوگوں کو پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے اور شربت پینے کا بہت شوق تھا اب ہم انہیں شربت پلائیں گے، جو لوگ عقل سے اندھے ہیں اب ان کی باری آئے گی، مار کھا کر سیکھ لیا ہے کہ سسٹم میں رہ کر سسٹم کے خلاف لڑنا ہے، یہ لوگ جاگیر سمجھتے تھے کہ ان کی مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکتا تھا، ان لوگوں نے جمہوری لوگوں کا جنازہ نکالا اب ہم ان کو جواب دیں گے۔سینیٹر  فیصل واوڈانے کہا کہ ہم نے 26ویں ترمیم بنائی، 27ویں ترمیم بنائی اور 28ویں بھی بنائیں گے، 27 ویں ترمیم کی کامیابی کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا کہ گیا ہے

پڑھیں:

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول اور ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلیوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی تیاریوں کو ترجیح دی ہے۔

سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں چار ٹیموں پر مشتمل ایک روزہ ’نیشنل چیمپئنز کپ‘ سے ہوگا جس میں ٹیموں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی تاکہ ون ڈے فارمیٹ میں نئے ٹیلنٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس سیزن میں دو لسٹ اے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے جن میں نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد پریزیڈینٹ کپ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ریجنل ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے کیونکہ سیالکوٹ اور پشاور کو دوسری ٹیم میدان میں اتارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

قائداعظم ٹرافی کو بھی پہلی بار گولڈ اور سلور ڈویژن میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

گولڈ ڈویژن میں آٹھ مضبوط ترین ٹیمیں جبکہ سلور ڈویژن میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ڈویژنز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔

ڈومیسٹک سیزن کا اختتام فروری اور مارچ میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پر ہوگا جبکہ پی سی بی کے مطابق نئے شیڈول کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو زیادہ معیاری مقابلے فراہم کرنا اور ورلڈ کپ سے قبل بہترین استعداد تیار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن