بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
بہاولپور میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی مسجد اہل بیت نبوت ٹبہ بدر شیر کے باہر نکالی گئی، ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ترمیم کو واپس لیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج، بہاولپور میں بھی بڑا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بہاولپور میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی مسجد اہل بیت نبوت ٹبہ بدر شیر کے باہر نکالی گئی۔ ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ترمیم کو واپس لیا جائے۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ 27ویں ترمیم عوامی حقوق کو محدود کرنے کی کوشش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔