کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا ائیر بس ساختہ طیارہ مسلسل دوسرے دن فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا، جس کے باعث پاکستان سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی کے 143 کو صبح چار بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پرواز بروقت روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر پر ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

متاثرہ طیارہ رجسٹریشن نمبر AP-BLS مسلسل دوسرے دن فنی مسائل کا شکار ہوا۔ گزشتہ روز بھی یہی ائیر بس طیارہ فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کی خرابی کے باعث واپس آیا تھا، جس کی وجہ سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 میں بھی کئی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کو مرمت کے لیے کراچی نہیں بھیجا گیا، بلکہ کراچی میں کھڑے ایک دوسرے طیارے سے کمپیوٹر نکال کر اسلام آباد بھیجا گیا تاکہ پرواز بحال کی جا سکے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق متاثرہ کمپیوٹر کی مکمل جانچ کے بعد ہی طیارے کو دوبارہ سروس میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن اس وقت پرزہ جات کی شدید کمی اور کمزور مینٹیننس پلاننگ جیسے مسائل سے دوچار ہے، جس کے باعث طیاروں کی فنی خرابیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

فلائٹ آپریشن بدستورمتاثر، 5 پروازیں منسوخ، 2تاخیرکاشکار

احسن عباسی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 5 پروازیں منسوخ اور 2تاخیرکاشکارہوگئیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے جدہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائی 638اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئرکی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور جانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے لاہورجانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 اورکراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 تاخیرکاشکارہوگئی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث آج بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
  • انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
  • فلائٹ آپریشن بدستورمتاثر، 5 پروازیں منسوخ، 2تاخیرکاشکار
  • دہلی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی، 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر