الیکشن ایکٹ کی کیخلاف ورزی، سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
الیکشن ایکٹ کی کیخلاف ورزی، سہیل آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران سرکاری افسران کو دھمکانے کے معاملے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلبی کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ، وکیل صفائی علی بخاری نے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔ سہیل آفریدی پیش ہوئے نہ ہی امیدوار شہر ناز عمر ایوب آئیں۔ وزیراعلی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی ایک میٹنگ میں ہیں۔ ڈی آر او نے بھی انہیں طلب کر رکھا ہے۔ ممبر خیبرپختونخوا نے سوال اٹھایا کہ ملزم الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے تو ڈی آر او کے پاس کیسے جائیں گے؟ اس پر علی بخاری بولے ان ریمارکس کے بعد ہمیں کیا انصاف ملے گا؟۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم میں کوئی پبلک آفس ہولڈر شرکت نہیں کر سکتا۔ تشدد پر اکسانے یا دھمکانے کی بھی ممانعت ہے۔ سہیل آفریدی نے انتخابی عملے کو دھمکایا، جبکہ امیدوار شہرناز عمر ایوب بھی برابر کی قصور وار ہیں۔ وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ وزیراعلی پنجاب بھی حسن ابدال میں اسپتال کا اعلان کر کے گئیں۔ ایک وزیراعلی کو نوٹس کیا ہے تو دوسرے کو بھی ہونا چاہیے۔
وکیل سہیل آفریدی علی بخاری نے کہا کہ نوٹس میں لکھا ہوا ہے کہ جو سی ایم صاحب نے اسپیچ کی ہے وہ حویلیاں تحصیل میں کی ہے۔ حویلیاں تحصیل جو ہے وہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں آتا ہے وہ ہری پور میں نہیں آتا۔وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے ایک دن کے استثنی کی درخواست دی گئی جو الیکشن کمیشن نے منظور کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج کی سماعت کا عبوری آرڈر جاری کیا جائے گا۔ اگلی تاریخ اسی آرڈر میں دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے... ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
فوٹو: فائلالیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، انہیں پی پی 116 کے دورے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹر رانا ثناء اللہ کو بھی پی پی 116 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔