2025-11-21@23:07:10 GMT
تلاش کی گنتی: 141

«فلم تھی»:

    بالی ووڈ کی کلاسک فلم شعلے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں نئے اختتام کے ساتھ دوبارہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔  1975 میں ریلیز ہونے والی یہ بالی ووڈ فلم اپنی شاندار کہانی، یادگار ڈائیلاگز اور مضبوط کرداروں کی وجہ سے آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔ اس فلم میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب فلم کے مداح اصل اختتام دیکھ سکیں گے جو پہلے کبھی عوام کے سامنے نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے اصل کلائمیکس کو پہلے سینسر بورڈ کی ہدایات کے تحت بدلنا پڑا تھا۔ 1975 میں بھارت میں ایمرجنسی نافذ تھی،...
    ماضی کی معروف ہیروئن اور سینیئر اداکارہ کامنی کوشل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہل خانہ، فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں سات دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ وہ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ عمر رسیدگی سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا اور مداحوں سے نجی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو گہرے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر شورے نے نکھل ایڈوانی کی ایکشن کامیڈی فلم چاندنی چوک ٹو چائنہ کی باکس آفس ناکامی پر کھل کر بات کی ہے۔ 53 سالہ اداکار نے حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فلم کی کہانی مضبوط تھی مگر اس کا نتیجہ وہ نہیں نکلا جو نکلنا چاہیے تھا۔ بولی وُڈ ببل سے بات کرتے ہوئے رنویر نے صاف کہا کہ اسکرپٹ فلم سے بہتر تھی۔ انہوں نے فلم کی تخلیقی سمت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ اچھی ہو اور فلم اس معیار تک نہ پہنچ پائے تو یہ ذمہ داری سیدھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پر ہی آتی ہے۔ رنویر نے مزید واضح کیا کہ اگر کہیں کمی ہوئی تو وہ فلم...
    بلند پایہ موسیقار نثار بزمی کو لتا کے گائے ہوئے فلم ’’ گائیڈ‘‘ کے دو گیت بہت پسند تھے، یہ بات انھوں نے ایک ملاقات میں بتائی تھی۔ پیا توسے نیناں لاگے رے اب ہوگا کیا آگے رے …٭… موسے جھل کیے جائے سیاں بے ایمان فلم ’’گائیڈ‘‘ جنھوں نے دیکھی ہے، انھیں اس فلم کے سنگیت نے بہت متاثر کیا ہوگا، اس فلم کے سبھی گانے بہت کلاسک اور اچھے تھے، اس فلم کا ایک اور گانا بھی بڑا زبردست ہے اور اسے بھی لتا ہی نے گایا ہے۔ بول لکھے ہیں شیلندرے اور سنگیت دیا ہے ایس ڈی برمن نے، وہ گیت یہ ہے: آج پھر جینے کی تمنا ہے آج پھر مرنے کا ارادہ ہے لیکن یہ...
    ہالی ووڈ کی 2006 کی سپر ہیرو فلم ’سُپرمین ریٹرنز‘ (Superman Returns) سے ایک ایسا منظر کاٹ دیا گیا جس کی لاگت تقریباً 10 ملین ڈالر (90 کروڑ روپے) بتائی جاتی ہے۔ یہ منظر فلمی تاریخ کا سب سے مہنگا حذف شدہ (Deleted) سین قرار دیا گیا ہے۔ ہدایت کار برائن سنگر کی زیرِ نگرانی بننے والی یہ فلم 28 جون 2006 کو ریلیز ہوئی تھی، جس میں برینڈن راؤتھ نے سپر مین، کیٹ بوسورتھ نے لوئیس لین اور کیون اسپےسی نے ولن لکس لوتھر کا کردار نبھایا۔ فلم کا مجموعی بجٹ 270 ملین ڈالر تھا۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا، تاہم باکس آفس پر یہ توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور...
    تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھینے آج صبح چنئی میں 44 سال کی عمر اپنے گھر پر چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی خراب صحت کے باوجود کام کر رہے تھے۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔ ابھینے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تھلّو واد ھو ایلا مائی” سے کیا تھا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی یہ فلم چھ اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، تاہم 2014 کے بعد...
    بالی ووڈ کی مشہور فلم ساز اور ہدایتکارہ فرح خان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے لیے عائشہ تاکیا کو پہلے فائنل کر لیا گیا تھا، مگر انہوں نے شوٹنگ سے صرف دو ہفتے قبل یہ فلم چھوڑ دی اور امتیاز علی کی فلم سائن کر لی۔ فرح خان، جو ان دنوں اپنے وی لاگ کے ذریعے پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں، جب اداکارہ امریتا راؤ کے گھر پہنچیں تو انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے میں صرف دو ہفتے رہ گئے تھے، مگر مرکزی کردار کے لیے کوئی ہیروئن موجود نہیں تھی۔ فرح نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو ہفتے پہلے تک شوٹنگ...
    بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...
    ایک دن بمبئی (ممبئی) میں محبوب صاحب کی فلم ’’انداز‘‘ کی شوٹنگ ہو رہی تھی، سیٹ پر دلیپ صاحب، نرگس اور راج کپور موجود تھے، نواب بانو اپنی نانی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ دیکھنے آئی، انھیں محبوب صاحب نے خود دعوت دی تھی کیونکہ نواب بانو کی ماں ایک بہت اچھی اداکارہ اور گلوکارہ تھیں، نام تھا وحیدہ۔ انھوں نے اے آر کاردار کی بہت سی فلموں میں کام کیا تھا۔ نواب بانو صرف گیارہ برس کی تھی، جب اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا، یہ لوگ کلکتہ (کولکتہ) میں رہا کرتے تھے، بیوی کی وفات کے بعد نواب کے والد عبدالحکیم میرٹھ جا بسے اور نواب بانو کو اس کی نانی کے پاس ایبٹ آباد بھیج دیا،...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر غلطی سے شیئر کی گئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر کے بعد وضاحت پیش کی ہے۔ اپنے بلاگ پر ایک جذباتی نوٹ میں اداکار نے کہاکہ وہ گاؤں کے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ امیتابھ بچن نے تصویر حذف کرنے کے بعد لکھا کہ پہلے شیئر کی گئی اے آئی جنریٹڈ تصویر میں غلطی تھی، اس لیے میں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ چیزیں درست اور کچھ غلط ہو جاتی ہیں، تاہم درست درست ہوتا ہے اور ظلط غلط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور بہیمانہ تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے اسکینڈل پر چیف پراسیکیوٹر اور ملٹری لا آفیسر کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف پراسیکیوٹر کرنل ماتن سولوموش پر الزام تھا کہ انھوں نے فوجی قانونی سربراہ میجر جنرل یفعات تومر یروشلمی کا کردار چھپانے میں مدد کی تھی۔میجر جنرل یفعات تومر یروشلمی نے فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو لیک کرنے کی اجازت دی تھی اور اپنے اس جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ بھی دیدیا تھا۔یہ ویڈیو اسرائیل کے سدے تیمن کے فوجی حراستی مرکز کی تھی جس میں اہلکاروں کو چند قیدیوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو میڈیا...
    اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور بہیمانہ تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے اسکینڈل پر چیف پراسیکیوٹر اور ملٹری لا آفیسر کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف پراسیکیوٹر کرنل ماتن سولوموش پر الزام تھا کہ انھوں نے فوجی قانونی سربراہ میجر جنرل یفعات تومر یروشلمی کا کردار چھپانے میں مدد کی تھی۔ میجر جنرل یفعات تومر یروشلمی نے فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو لیک کرنے کی اجازت دی تھی اور اپنے اس جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ بھی دیدیا تھا۔ یہ ویڈیو اسرائیل کے سدے تیمن (Sde Teiman) کے فوجی حراستی مرکز کی تھی جس میں اہلکاروں کو چند قیدیوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا...
    اسلام ٹائمز: محفل کے اختتام پر شرکائے تقریب کے تاثرات ایک جیسے تھے۔ یہ صرف ایک کتاب کی رونمائی نہیں بلکہ پیغامِ غدیر کی نئی بیداری تھی۔ علمائے کرام، ادبا، دانشور، صحافی، سماجی و تعلیمی شخصیات اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب کو نہایت کامیاب، فکرساز، تعمیری اور منفرد قرار دیا۔ آخر میں مقررین نے جامعۃ النجف کی انتظامیہ کو اس عظیم علمی اجتماع کے انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ محفل ختم ہوئی مگر اس کی روحانی بازگشت ابھی تک حاضرین کے دلوں میں تھی۔ جیسے غدیر کا پیغام ایک بار پھر ایمان کی سرزمین پر اتر آیا ہو۔ واقعہ نگار: آغا زمانی سکردو کی روح پرور فضا میں اس دن ایک علمی...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔ اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا...
    فلسطینی قیدی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو فوٹیج کے منظر عام پر لانے کے جرم میں غاصب اسرائیلی آرمی چیف نے قابض صیہونی فوج کی چیف ملٹری پراسیکیوٹر کو برطرف کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی قیدی پر انسانیت سوز تشدد سے متعلق اسرائیلی جیل کی ویڈیو کے منظر عام پر آ جانے کے تقریبا 1 سال بعد، اس ویڈیو کو لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس بارے صیہونی چینل 14 کا کہنا ہے ایک فلسطینی قیدی پر ظلم و ستم کی تصاویر کا "میڈیا پر آ جانا"؛ صیہونی چیف ملٹری پراسیکیوٹر یافت تومر یروشلمی (Yafat Tomer Yerushalmi) کی...
    ماں باپ نے نام رکھا مہ جبیں بانو، چھوٹی عمر میں فلموں میں کام کیا تو بے بی مینا کہلائیں اور جب پردہ سیمیں پہ اپنے جلوے بکھیرے تو مینا کماری کہلائیں، وہ یکم اگست 1932 کو علی بخش اور اقبال بیگم کے گھر پیدا ہوئیں۔ اقبال بیگم علی بخش کی دوسری بیوی تھیں، پہلی بیوی سے ان کی دو بیٹیاں اور تھیں مدھو اور خورشید، جو مینا کماری کی سوتیلی بہنیں تھیں۔ خورشید اپنے زمانے میں بہت بڑی ہیروئن اور گلوکارہ تھیں، انھوں نے کندن لال سہگل کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا۔ ان کی شکل و صورت بھی مینا کماری سے بہت ملتی تھی۔ مینا کماری نے یوں تو بے شمار فلموں میں کام کیا، لیکن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف...
    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے ماضی کے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز راج کپور نے انہیں رشی کپور سے فرضی شادی کروانے کی پیش کش کی تھی تاکہ وہ بھارت آکر فلموں میں کام کرسکیں۔ اداکارہ نے یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، ذاتی معاملات اور فلمی سفر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سنگیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گھرانہ‘ کے نام سے ایک فلم بنائی تھی جو اگرچہ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، مگر اس کی کہانی بعد میں بھارت کی مشہور فلم ’باغبان‘ سے ملتی...
    بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا ہمیشہ سے ہندی سنیما کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا نام ہی کسی فلم کو ہٹ بنانے کے لیے کافی ہوتا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک بڑی فلم سے محروم ہوگئیں اس موقع کا فائدہ جیتندر کی قریبی دوست جیا پردہ نے اٹھایا۔ نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 1985 میں جیتندر کی فلم ”سنجوگ“ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار ریکھا اور جیتندر کے لیے فائنل کیے گئے تھے۔ دونوں کی جوڑی اُس وقت شائقین میں بے حد مقبول تھی اور ان کے کئی پراجیکٹس سپرہٹ ثابت ہو چکے تھے۔ ریکھا...
    فلسطینی صحافی پلیسٹیا العاقَد کی عمر اکتوبر 2023 میں 21 سال تھی جب غزہ میں اس کے گھر پر اسرائیل نے بمباری کی۔ اس نے 45 دن جنگ کے آغاز میں غزہ میں تباہی کو دستاویزی شکل دی، اس کے بعد اسے آسٹریلیا منتقل کردیا گیا جہاں اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی، اس کی پہلی کتاب ’دی آئز آف غزہ‘ اے ڈائری آف ریزیلینس اس دوران کی ڈائری پر مبنی ہے جو اس نے جنگی حالات میں لکھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، ممتاز فلسطینی شاعرہ بھی شہید ٹین ووگ سے گفتگو کرتے ہوئے پلیسٹیا العاقَد نے کہا کہ کتاب کے لیے اپنی ڈائری دوبارہ پڑھتے وقت وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی، جب اسے...
    بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔ ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل رقص کے باعث بھارت بھر میں پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔ فلم ’پنجرہ‘ سے ان کے حصے میں وہ لازوال شہرت آئی جو آج بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔ پنجرہ کے علاوہ سندھیا شنتارام نے ’جھنک جھنک پائل باجے‘ اور ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘ بھی ناقابل فراموش فلمیں ہیں۔ وہ عمر رسیدگی کے باعث کمزوری، نقاہت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھیں۔ انھوں نے متعدد...
    بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریادرشن نے اس فلم کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم درحقیقت ایک مکمل ریمیک تھی، جس میں کوئی بھی ڈائیلاگ اصلی نہیں تھا بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ 68 سالہ ہدایت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں عام طور پر فلموں میں کافی تبدیلیاں کرتا ہوں، لیکن ’ہیرا پھیری‘ مکمل طور پر ریمیک تھی۔ یہ فلم جس طرح کی تھی، ویسی ہی بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کے لیے ہندی میں کوئی اصلی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے، بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر...
    غیر ملکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں 100 سے زائد ایسے بچوں کا علاج کیا جنہیں سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ غزہ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعات کسی کراس فائر کا نتیجہ نہیں بلکہ واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیلی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ڈچ اخبار فولکس کرانت کے مطابق 17 میں سے 15 ڈاکٹروں نے اخبار کے سامنے گواہی دی کہ انہیں 15 سال سے کم عمر کے بچے ملے جنہیں سر یا سینے میں ایک گولی لگی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 114 ایسے کیسز ریکارڈ کیے۔ کئی بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد شدید معذوری کا...
     بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔  ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔  بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ...
    سپریم کورٹ میں انتظامی نوعیت کے اہم امور پر غور کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر (اتوار) کو طلب کر لیا گیا ہے، جو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی عدم موجودگی میںجسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کا ایجنڈا صرف ایک نکاتی ہوگا، جس میں حال ہی میں متعارف کرائے گئے سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رولز پہلےسرکولیشن کے ذریعے منظور کیے گئے تھے اور انہیں ججوں کی اکثریت نے منظوری دی تھی، تاہم بعض ججز کا مؤقف ہے کہ ایسے اہم ضوابط کی منظوری فل کورٹ اجلاس سے ہونی چاہیے تھی تاکہ تمام ججوں کی رائے شامل ہو۔...
    میٹا نے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پروڈکٹس میں کم عمر صارفین کے لیے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرا دیے ہیں تاکہ یہ سسٹمز بچوں کے ساتھ غیر مناسب بات چیت جیسے چھیڑ چھاڑ یا خودکشی سے متعلق گفتگو سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے عارضی طور پر کچھ اے آئی کریکٹرز تک نوعمروں کی رسائی بھی محدود کر دی ہے۔ رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ میٹا کے چیٹ بوٹس کو رومانوی یا جذباتی نوعیت کی گفتگو کی اجازت دی گئی تھی جس پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان...
    14 فروری 1933 میں عطا اللہ خان اور عائشہ بیگم کے ہاں ایک بچی نے جنم لیا، جس کا نام انھوں نے ممتاز جہاں بیگم دہلوی رکھا۔ ممتاز جہاں دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس کے والد پشاور میں ایک مٹی کے برتن بنانے والے کے پاس کام کرتے تھے اور اس سلسلے میں وہ مٹی کے برتن لے کر راولپنڈی اور پنجاب کے شہروں میں جایا کرتے تھے لیکن خاندان کا گزارا نہیں ہوتا تھا۔ اس لیے وہ پورے خاندان سمیت دہلی آگئے، یہاں انھوں نے کئی سال تک رکشہ چلایا۔ ممتاز کا اپنے گیارہ بہن بھائیوں میں پانچواں نمبر تھا۔ ایک دن وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ وہاں سے ایک فقیر گزرا۔ اس نے...
    آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
    پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘، جس کی ریلیز پہلگام واقعے کے بعد مؤخر کر دی گئی تھی، اب بالآخر اس کی نئی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ یہ فلم اصل میں 9 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جانی تھی، مگر 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد اس کی ریلیز غیر معینہ مدت تک روک دی گئی تھی اور خدشہ تھا کہ شاید یہ فلم کبھی بھی ریلیز نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج رپورٹس کے مطابق اس فلم کو ’آبیر گلال‘ کے نام سے 29 اگست کو دنیا بھر میں تھیٹرز...
    معروف فلمساز سنیل درشن نے ایک بار پھر اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس واقعے کے لیے پرینکا کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سنیل درشن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ لگاتار 7 فلموں میں کام کیا تھا، نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ اسی وقت آئی جب اکشے کی پریانکا کے ساتھ مبینہ قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سنیل درشن کا انکشاف بولی ووڈ ببل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ’برسات‘ کی شوٹنگ کے دوران...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔  بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے ہر اس فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔ وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔  سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری...
    8 سالہ سدرہ  البوردینی، جو ایک سال قبل غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنا بازو کھو بیٹھی تھی، اردن کے پناہ گزین کیمپ میں مصنوعی بازو ملنے کے بعد دوبارہ سائیکل چلانے کے قابل ہو گئی، یہ بازو پاکستانی کمپنی بائیونکس نے کراچی میں تیار کیا، جو تصاویر سے 3ڈی ماڈل بنا کر کم لاگت میں مصنوعی اعضا بناتی ہے۔ سدرہ  اور 3 سالہ حبیبت اللہ نے، جس نے غزہ میں ایک حملے میں دونوں بازو اور ایک ٹانگ کھو دی تھی، کئی دن تک آن لائن مشورے اور ویڈیو فٹنگز کے ذریعے بازو حاصل کیا۔ بعد ازاں انس نیاز خود کراچی سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تاکہ ان دونوں بچیوں کو بازو فراہم کیے جاسکیں۔ They didn’t ask...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتا یا ہے کہ پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی  کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930کی دہائی میں کی تھی ، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد...
    نیو دہلی: بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے چند...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کی، تاہم بھارت میں فلم کی ریلیز تنازع کا شکار ہو گئی۔ ہندو انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث نہ صرف فلم کو بھارت میں ریلیز ہونے سے روکا گیا بلکہ یوٹیوب پر اس کا ٹریلر بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں بائیکاٹ، پاکستان میں پذیرائی فلم کو 27 جون کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا گیا اور صرف دو دنوں میں 11.03 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کرلی، جس میں ساری آمدن بھارت کے باہر سے حاصل ہوئی۔ پاکستان میں فلم کو غیر معمولی...
    لفٹ کا دروازہ کھلا تو وہ سامنے کھڑی تھی، صرف وہ۔ میدے جیسی رنگت، چھوٹی مگر جگمگاتی آنکھیں، متوازن خدوخال پر گالوں کے بھنور نمایاں تھے۔ جینز پر پھولدار قمیض پہنے، دو چوٹیاں کندھوں پر جھول رہی تھیں۔ میں بنا کچھ کہے لفٹ میں داخل ہوگئی، اب ہم فقط دو لوگ تھے۔ ’پاکستانی ہو؟‘ میں نے انگریزی میں پوچھا۔ ’نوپ! فرام انڈیا‘، اس نے ٹھیٹ انگریزی اسٹائل میں جواب دیا۔ ’کیا ہندی بول سکتی ہو؟‘ ’یس، ایون اردو ٹو۔‘ اور واقعی اس کی اردو صاف و شستہ تھی، بس ’ز‘ کی جگہ ’ج‘ بولتی تھی جو میرے لیے دلچسپ تھا، کیونکہ پنجابی بولنے والوں میں یہ عادت عام نہیں ہوتی ہے۔ کچھ ہی دنوں بعد یہ عقدہ بھی کھل گیا...
     ہماری فلمی صنعت میں بے شمار فنکار غیر مسلم تھے مگر فنی لحاظ سے ہم ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کچھ فنکار ایسے بھی تھے جنھوں نے اسلام بھی قبول کیا، ان میں اداکارہ و ڈانسر نیلو قابل ذکر ہیں، سلیم رضا کا تعلق کرسچن فیملی سے تھا، ان کی پہلی فلم ’’نوکر‘‘ تھی مگر ان کی وجہ شہرت 1955 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ نور الاسلام‘‘ کی نعت جس نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے، 70 برس ہوگئے ہیں مگر ان کی یہ نعت آج بھی محفلوں کی جان ہے اور سدا بہار کہلاتی ہے نعت کے بول ہیں۔ ’’ شاہ مدینہ، شاہ مدینہ یثرب کے والی، سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ ان...
    بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ میں تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ بات چیت میں دلجیت دوسانجھ نے خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’جب یہ فلم بنائی گئی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ ہم نے فروری میں اس کی شوٹنگ کی تھی، اور اس وقت حالات نارمل تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پہلگام واقعہ اور بہت کچھ ہوا جو ہمارے کنٹرول سے باہر تھا اور ان میں ہم میں سے کوئی ملوث نہیں تھا، میں اپنی...
    لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، اس پر پابندی لگا کر مجھے افسوس ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے اس سے پوچھا کہ ایک سمجھوتا جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کون سا ہے جس کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔   View this post on Instagram   A...
    کبھی دوستی کسی موبائل پر سینڈ کی گئی رِیل نہیں ہوتی تھی، بلکہ وہ ایک سادہ سی مسکراہٹ میں چھپی ہوتی تھی — آدھی پلیٹ بریانی بانٹنے میں، اسکول کی کاپی پر ایک دوسرے کے نام لکھنے میں، اور ایک ہی رنگ کے کپڑے، چشمے، اور گھڑیاں پہننے میں۔ دوستی وہ ہوتی تھی جو خواب بھی ایک جیسے دیکھتی تھی۔ اُس وقت "دوست" صرف ایک لفظ نہیں، بلکہ ایک پوری کائنات ہوا کرتا تھا۔ پہلے زمانے کی دوستیاں خالص ہوتی تھیں — نہ کسی لائک کی طلب، نہ کسی سین یا ویو کا انتظار۔ وہ وقت کسی ہارٹ ایموجی سے نہیں بلکہ دل کی دھڑکن سے جُڑا ہوتا تھا۔ ہم چُھپ کر تصویریں نہیں کھینچتے تھے، بلکہ ہاتھ تھام کر...
    ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔  تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے...
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...
    بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں  شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر  ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’...
    بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔ لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ...
    ترقی نے ہمیں ای میل، میسیج اور فوری رسائی تو دی، مگر وہ خامشی چرا لی جو کسی سادہ سے لفافے میں لپٹی ہوتی تھی۔ خط صرف پیغام نہیں ہوتا تھا، وہ تہذیب تھا، خوشبو تھا، اور محبت کی ایک مکمل زبان۔ صرف ایک خط لکھنے میں کئی دن، کئی سوچیں اور کئی دھڑکنیں صرف ہوتی تھیں۔ ہم خط لکھنے سے پہلے قلم کو سنوارتے، کاغذ کا انتخاب کرتے، اور کئی بار جملے مٹاتے، نئے لکھتے کہ کہیں دل کی بات غلط نہ اتر جائے۔ لفافے کو چومنا، اسے سونگھنا، بار بار پڑھنا، اور کسی خاص لفظ پر رک جانا... یہ سب خط پڑھنے کے وہ تجربے تھے جو صرف محسوس کیے جا سکتے تھے، بیان نہیں۔ پہلے خط کے...
    اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلآٹی نے کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے قدم کو یادگار بنانے کے لیے ایک ایسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ یہ لباس عام کپڑے سے نہیں، بلکہ کالے انسانی بالوں کی چوٹیوں سے تیار کیا گیا تھا۔ ایک ایسا جُرات مندانہ فیشن بیان جو اُن کے ہیئر وِگ اور ایکسٹینشن برانڈ ”نِش ہیئر“ کو ایک تخلیقی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ پارول نے 16 مئی کو ہونے والی فلم ’ایڈنگٹن‘ کی اسکریننگ میں یہ اسٹرپ لیس لباس پہنا، جو نہ صرف منفرد انداز کا حامل تھا بلکہ ایک واضح اسٹیٹمنٹ پیس بھی تھا۔ لباس میں ایک گہری سویٹ ہارٹ نیک لائن اور غیر متوازن...
    امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غزہ کے ایک ملین (10 لاکھ) فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کی ایک خفیہ منصوبہ بندی پر کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کےلیے امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ غیرعلانیہ مشاورت بھی کی تھی۔ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو لیبیا میں آباد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے بدلے میں ٹرمپ حکومت لیبیا کے ان اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر آمادہ تھی، جو کئی برس قبل منجمد کیے گئے تھے۔ یہ رقم ایک دہائی سے امریکی مالیاتی کنٹرول میں ہے، اور اس کی بحالی...
    خوبصورت چہرہ، خوبصورت آنکھیں، کشادہ پیشانی، گلابی ہونٹ سادہ سی مسکراہٹ دراز زلفیں جب چہرے پر بکھرتی ہیں تو دیکھنے والا حیرت زدہ ہو جاتا ہے، اس حسین سراپے کی مالک اداکارہ رانی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ اداکارہ رانی 1941 میں پیدا ہوئیں، گھر میں غربت کے اندھیرے تھے، ان کی والدہ بالی نے رانی کی پیدائش کے بعد طلاق لے کر دوسری شادی حق نامی شخص سے کر لی تھی، جب کہ مختار بیگم نے رانی کو بیٹیوں کی طرح پال پوس کر جوان کیا تھا۔ دراصل مختار بیگم نامور مصنف اور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی بیوہ تھیں اور ان کی بہن گلوکارہ فریدہ خانم اپنے وقت کی معروف گلوکارہ تھیں، انھوں نے رانی کو انور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) فلسطینی وزارت تعلیم کے ترجمان صادق خضور نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’فلسطینی وزارت تعلیم شعفاط میں اقوام متحدہ کے اسکولوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے۔ یہ بچوں کے تعلیم کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘‘ خضور نے امید ظاہر کی کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل اپنا یہ فیصلہ واپس لے لے گا۔ قبل ازیں UNRWA نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ضم شدہ علاقے میں اس کے تین اسکول بند کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس ایجنسی کے ایک ملازم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ چند...
    نیو دہلی: بالی وڈ کی مشہور فلم مغل اعظم 1970 میں ریلیز ہوئی تھی اور تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ اس کے ڈائیلاگ، برمحل گانے اور ناقابل فراموش سینز ہیں جو مداحوں کے دلوں میں بس چکے ہیں۔ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار، پرتھوی راج کپور، مادھوبالا، دورگا کھوٹے اور نگار سلطانہ نے مغل اعظم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے گانوں میں سب سے مشہور پیار کیا تو ڈرنا کیا اس قدر مشہور ہوا کہ فلم بین آج تک نہیں بھولے لیکن اس کی تیاری کے پیچھے کئی کہانیاں چھپی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موہن اسٹوڈیوز میں تیار ہوا اور اسٹوڈیو کی...
    مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور ماضی کی بولڈ اداکارہ مرحومہ پروین بابی کی رومانوی داستان سے سب سے ہی واقف ہیں لیکن حال ہی میں فلم ساز نے کئی سربستہ رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔ فلم ساز مہیش بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلق کے الم ناک انجام کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پروین بابی کے ساتھ ان کا رشتہ ان کی زندگی کا ایک اہم ترین موڑ تھا مگر اس کا خاتمہ بہت دل خراش انجام کے ساتھ ہوا۔ مہیش بھٹ نے بتایا کہ پروین بابی موڈ ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا جیسی ذہنی بیماری سے نبرد آزما تھیں، لیکن اُس وقت (1970 کی دہائی میں) ان کی صحیح تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔ فلم ساز...
    ابھی چند دن پہلے ہماری دینی قیادت نے یہیں اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر ایک فتویٰ دیا ہے جس پر ملک میں باتیں کی جا رہی ہیں کہ علماء کو جہاد کا فتویٰ دینا اب یاد آیا ہے؟ میں نے اس پر گزارش کی ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، گذشتہ سال بھی اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اسی نوعیت کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی اور انہی قائدین نے یہی باتیں کی تھیں جو اِس کانفرنس میں کی ہیں۔ ہمارے دینی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، حضرت مولانا فضل الرحمٰن، حضرت مولانا مفتی منیب الرحمٰن، حضرت مولانا ساجد میر ، حافظ نعیم الرحمٰن مسلسل قوم کو اور امت کو اپنے فرائض کی طرف توجہ...
    اب سے دو روز قبل ( چوبیس اکتوبر ) ہالوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والوں کے عالمی دن کے موقع پر پولینڈ میں آشوٹز کنسنٹریشن کیمپ میں ہزاروں لوگوں نے نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ان مظاہرین میں اکثریت اسی برس قبل ہالوکاسٹ میں بچ جانے والے یہودیوں کی نئی پود کی تھی۔بیشتر کے ہاتھوں میں اسرائیلی پرچم تھے۔مگر ان نوجوانوں کے ہمراہ یہ بے حس بے خبری بھی چل رہی تھی کہ ان کے جو پرکھے نازیوں کے نسل کش کیمپوں سے زندہ بچ کے فلسطین پہنچے انھوں نے وہاں کی مقامی آبادی کو اپنی زمین سے اکھاڑنے اور وجود مٹانے کے لیے لگ بھگ وہی ہتھکنڈے استعمال کیے جو نازیوں نے ان کے ساتھ برتے تھے۔ جس طرح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) غزہ میں سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغیر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''ایک پیرامیڈک کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ اسرائیلی قبضے کا بیانیہ جھوٹا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے سریع سزائے موت دی۔‘‘ انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے ''بچنے‘‘ کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ امدادی کارکن اور طبی عملہ 23 مارچ کو غزہ کے جنوبی شہر رفح کے قریب ہنگامی کالوں کا جواب دینے کے دوران اس وقت ہلاک ہوئے، جب اسرائیل نے حماس کے زیر انتظام اس علاقے میں اپنی...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف کانز فلم فیسٹول میں منتخب ہونے والی دستاویزی فلم میں اہم کردار اداکرنے والی 23 سالہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسنہ اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے خاتمہ پر اسرائیلی کارروائیوں میں ابتک 5 لاکھ لوگ بے گھر ریڈٹ کی رپورٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹول کی طرف سے ان کی دستاویزی فلم ’پٹ یور سول آن یور ہینڈ اینڈ واک‘ کو کانز فلم فیسٹول کے معروف ادارے ایسوسی ایشن فار دی ڈفیوژن آف انڈیپینڈنٹ سنیما (اے سی آئی ڈی) کی سائیڈ بار کے ساتھ دکھائے جانے کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ میں...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔ آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔ شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا دیا۔ نجی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ عمران...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔ اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔ شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔         View this post on Instagram                ...
    لندن کے مشہور لیسٹر اسکوائر میں "Scenes in the Square" شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان جوڑی کی بلاک بسٹر فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گی‘‘ کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اور ایک منظر میں دونوں جس مقام سے گزرے تھے مجسمہ وہیں نصب کیا جائے گا۔ اس رومانوی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اس لیے برطانیہ میں مقیم ایشائی شہریوں کے لیے یہ فلم فخر کا باعث بنی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب...
    بالی ووڈ کوئین کاجول نے فلم غدر انہیں آفر ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔  کہا جاتا ہے کہ بلاک بسٹر فلم غدر امیشا پٹیل سے پہلے کسی اور بالی ووڈ اداکارہ کو آفر ہوئی تھی اور وہ اداکارہ کوئی اور نہیں ورسٹال اسٹار کاجول تھیں تاہم اب کاجول نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ کاجول نے کہا کہ انہیں بہت سی فلمیں آفر ہوئیں جنہیں انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ان فلموں میں سے اکثر ہٹ ہوئی اور کچھ ناکام بھی رہیں تاہم فلم غدر کیلئے انہیں کبھی کوئی آفر نہیں ملی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ ماضی کی بلاک بسٹر غدر ہو یا حالیہ دنوں...
    بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔  اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔ راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں...
    بالی ووڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شریا گپتا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ شریا گپتا نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ میں میڈیکل انٹرن کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آئے کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ چنئی میں پلی بڑھی شریا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فلمی صنعت میں کوئی سفارشی رابطے نہیں تھے، اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے انٹرویو میں شریا نے بتایا ’’میں نے چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ...
    سعودی فلم ’برقع سٹی‘ کے ہدایتکار فیبریس براک کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی اور ان کی سن 2019 کی عربی شارٹ فلم برقع سٹی کی مماثلت پر بےحد حیران ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے وشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ بالی ووڈ کی فلم لاپتہ لیڈیز ایک عربی شارٹ فلم کا چربہ ہے۔ صارفین نے اس عربی فلم ’برقع سٹی‘ کا ایک مختصر کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں دونوں فلموں کی کہانیوں میں مماثلت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی لکھنے والے بپلب گوسوامی نے فلم کی کہانی چوری کرنے اور اس کی کاپی بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ یہاں یہ...
     بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات...
    رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔  فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم...
    مداحوں کو سلمان خان کی ایکشن فلم ’سکندر‘ کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم ریلیز کے بعد فلم کو ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا ہے اور انہوں نے فلم کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے سکندر کو ’کوئی اسٹوری لائن‘ نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔ ایک مداح نے انسٹاگرام پر سکندر کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے اس فلم کوسنیما گھر میں کو ’پیسہ کا ضیاع‘ قرار دیا۔ اس نے فلم کے ویژول پر مزید تنقید کی اور اسے ’گھٹیا کوالٹی کی فلم کہا‘۔ View this post on...
    1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کا شمار بالی ووڈ کی معروف ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلیم جاوید کی تحریر کردہ اس فلم میں امجد خان، امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالینی، سنجیو کمار اور جیا بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ جانیے اس فلم کے بارے میں چند دلچسپ حقائق۔ فلم کے اسکرین رائٹر، مصنف اور مکالمہ نگار سلیم خان اور جاوید اختر (سلیم جاوید) کو اس فلم کا معاوضہ 10 ہزار روپے دیا گیا تھا۔ اس زمانے میں یہ ایک خطیر رقم تھی۔ فلم کی لاگت 3 کروڑ روپے تھی جبکہ اس نے باکس آفس پر 350 کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم میں ٹھاکر کا کردار ادا کرنے والے سنجیو کمار، درحقیقت گبر کا کردار...
    تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ...
    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار بونی کپور نے اپنی آنجہانی بیوی سری دیوی اور شو مین راج کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ بونی کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصاویر ماضی کی کامیاب ترین فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کی ہے۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ ایک تصویر میں راج کپور انکل اور سری دیوی محو گفتگو ہیں جس میں وہ آنجہانی اداکارہ کو اپنی فلم ’گھونگھٹ کے پٹ کھول‘‘ کی کہانی بتا رہے تھے۔ ہدایتکار بونی کپور نے کہا کہ راج کپور انکل گھونگھٹ کے پٹ کھول میں سری دیوی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ A post shared by Boney.kapoor (@boney.kapoor) اس تقریب میں راج انکل نے سری دیوی کو فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی...
    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
    شاہ رخ خان اور کاجول کی 1998 کی بلاک بسٹر فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی کہانی اور نغموں نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ کلاسک نغموں سے سجی اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ تاہم چند ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ کرن جوہر کی اس فلم کے گیت لکھنے سے جاوید اختر نے معذرت کرلی تھی حالانکہ انھیں فلم کی کہانی بہت اچھی لگی تھی۔ جس کے بعد نغمہ نگار سمیر انجان نے اس فلم کے گیت لکھے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سمیر انجان نے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ سمیر انجان کے بقول جاوید صاحب کو فلم کی کہانی بہت پسند آئی تھی لیکن انھیں فلم کے...
    برطانیہ کے شاہی پیل کمیشن کی جانب سے فلسطین کی تقسیم اور آبادی کے تبادلے کی اشتعال انگیز سفارشات کے خلاف غصہ ستمبر انیس سو سینتیس میں پہلی عظیم فلسطینی مزاحمت کے دوسرے دور کی شکل میں پھٹ پڑا۔آنے والے پندرہ ماہ نہائیت متشدد ثابت ہوئے۔ بارہ سو سے زائد فلسطینی پولیس اور فوج کے ہاتھوں جاں بحق اور ساڑھے پانچ سو زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں نے دو سو چھتیس یہودیوں اور یہودیوں نے چار سو پینتیس فلسطینیوں کی جان لی۔ان پندرہ ماہ میں فائرنگ کے دو ہزار سے زائد واقعات کے علاوہ چار سو بہتر بم دھماکے ، تین سو چونسٹھ مسلح ڈکیتیاں ، تین سو تئیس اغوا اور ڈیڑھ ہزار سرکاری اور کاروباری املاک کی تباہی ریکارڈ پر ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) اسرائیل غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے ''رضاکارانہ‘‘ انخلا کے لیے ایک نیا انتظامی ڈھانچا قائم کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے کہ ایک ایسی نئی اتھارٹی قائم کی جائے، جو ''غزہ کے رہائشیوں کے محفوظ اور منظم طریقے سے کسی تیسرے ملک کو رضاکارانہ انخلا کی تیاری‘‘ کی ذمہ دار ہو۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نیا انتظامی ڈھانچا وزارت دفاع کے تحت کام کرے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ غزہ میں بسنے والے دو ملین فلسطینیوں کو دیگر عرب...
    عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔ تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔ تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔ عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور...
    غزہ  پراسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں  تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے  ایک ماہ کی بچی زندہ برآمد ہوئی ہے ۔جمعرات کو غزہ کے خان یونس میں ایک منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کی باقیات کو کھودا جا رہا تھا کہ  امدادی  کارکنوں کو اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز سنائی دی، ملبے کو کافی دیر تک ہٹانے کے بعد وہاں ایک بچی ملی جو پوری طرح صحت مند تھی۔بچی کو ملبے سے نکالتے ہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بچی کو فوری کمبل میں لپیٹ لیا گیا اور ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا۔ پیرامیڈیکس نے اسے چیک کیا اور کہا کہ بچی پوری طرح صحت مند ہے۔اس کے والدین اور بھائی رات گئے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ریکھا سے متعلق ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ وہ سیٹ پر نخرے دکھاتی ہیں، وقت کی پابندی نہیں کرتیں اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں۔ معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حالیہ گفتگو میں ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور ریکھا کے ساتھ اپنے تجربے کا ایک نیا پہلو بیان کیا۔ راکیش روشن نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف جمعہ (کل) کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹواور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کی اجازت، پاکستان میں امریکی غلام سفارت خانوں کے سامنے احتجاج روکنے کے لیے ایکشن میں آجاتے ہیں۔ سب پارٹیوں کو ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کے لالے...
    بھارت میں تیلگو سنیما کے کیمرا مین محمد نواز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بہو سویتا ریڈی کے پُرتشدد رویے کے باعث بیٹے نے خودکشی کی ہے۔ محمد نواز کی سویتا ریڈی سے شادی 2020 میں ہوئی تھی وہ اپنی بیوی کی جھگڑالو طبیعت اور جارحانہ مزاج کے باعث پریشان رہتا تھا۔ محمد نواز کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ میرے بیٹے سے جائیداد میں حصہ مانگنے کے لیے دباؤ ڈالتی اور بات نہ ماننے پر کئی روز تک کھانا نہیں دیتی تھی۔ جوڑے کے جھگڑے متعدد بار تھانے تک بھی پہنچے تھے اور وہاں کونسلنگ کی تمام کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئی تھی۔ خودکشی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امرود بیچنے والی خاتون کی متاثر کن اسٹوری شیئر کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جب انھوں نے اس کی مدد کرنا چاہی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ انھوں کہا وہ اس واقعے سے کافی متاثر ہوئیں اور چاہتی ہیں اسکو اپنے پرستاروں اور فالوورز سے شیئر کروں۔ واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس ان دنوں ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بدھ کو 42 سالہ پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے سیٹ کی کچھ روداد پر مبنی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ پچھلے چند روز سے مشرقی بھارتی ریاست...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے یہ فرزندانِ حیدرؑ، یہ حسینی علمبردار، یہ ابابیلیں، ایک بار پھر فیل کے لشکر کو خاک میں ملا دیں گی۔ یہی وہ جذبہ ہے جو امت کو جگائے گا، یہی وہ استقامت ہے جو فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گی، اور یہی وہ اعلان ہے جو ظالموں کے ایوانوں کو زمین بوس کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یمن کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین پر صیہونی درندے ٹوٹ پڑے، جب غزہ کے معصوم بچوں کو بھوک اور بموں کے درمیان چناؤ پر...
    80 اور 90 کی دہائی میں اپنے جادوئی حسن اور نیچرل اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی زیبا بختیار کی ازدواجی زندگی ہمیشہ مسائل کا شکار رہی۔ 1988 میں ڈرامہ سریل انار کلی سے اپنی پہچان بنانے والی زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ بھارت میں 1995 کو ریلیز ہونے والی فلم حنا نے زیبا بختیار کو معروف ہیروئنوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا۔ اس فلم میں زیبا بختیار نے رشی کپور کے مدمقابل کام کیا تھا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ اس فلم کی کہانی اور نغموں نے بھی دھوم مچا دی تھی۔ زیبا بختیار کی پہلی شادی 1985 میں ہوئی اور صرف ایک سال کے اندر طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں زیبا بختیار نے 1989 میں بھارتی...
    بیسویں صدی کی پہلی چوتھائی کے فلسطینی سماج کا سیاسی سرمایہ روائیتی عصبیتی سوچ کا مظہر تھا اور اسی نظام کے مدار میں مقامی سیاست بھی گھوم رہی تھی جس پر لامحالہ اشرافیہ کا قبضہ تھا۔جب کہ ان کا حریف (صیہونی) یورپی اقدار ، شہری پس منظر اور جدت کارانہ سوچ سے مسلح تھا۔ بالاخر انیس سو سترہ کے اعلانِ بالفور نے فلسطینی سماج کو اپنی بقا کے لیے جدید قوم پرستی اور منظم سیاسی جدوجہد کے قرینے اپنانے پر مجبور کر دیا۔ قوم پرستی کی آنچ سے تشکیل پانے والی سول سوسائٹی کی پرورش میں شرحِ خواندگی میں اضافے ، ابھرتے ہوئے اخباری و صوتی میڈیا اور رابطہ کاری کے تیز رفتار ذرایع نے اہم کردار نبھایا۔ سماج کو...
    2002 میں وکرم بھٹ کی فلم ’راز‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ ریلیز ہوئی تھیں۔ شاہ رخ خان کے مرکزی کردار کے ساتھ اگرچہ ’دیوداس‘ نے زیادہ شہرت حاصل کی اور تمام بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے، لیکن ڈینو موریا کا کہنا ہے کہ ’راز‘ باکس آفس پر ’دیوداس‘ سے زیادہ کامیاب رہی۔ ’راز‘ میں ڈینو موریا نے بپاشا باسو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈینو نے کہا، ’’یہ فلم ایک بہت بڑی ہٹ تھی۔ ’دیوداس‘ بھی اسی سال ریلیز ہوئی تھی، لیکن اگر آپ اعداد و شمار دیکھیں تو ہماری فلم نے کم بجٹ پر زیادہ کمائی کی۔ اس لحاظ سے، ’راز‘ اس سال کی سب سے...