شردھا کپور کو 16 سال کی عمر میں کونسے سُپر اسٹار کیساتھ فلم آفر ہوئی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔
اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔
شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
اداکارہ نے کہا کہ ’اس عمر میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ایک شاندار پیشکش تھی، لیکن تعلیم میرے لیے زیادہ اہم تھی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشکش کو ٹھکرانا آسان فیصلہ نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک بہت بڑی فلمی پیش رفت ہو سکتی تھی۔ تاہم انہوں نے پھر بھی اسے مسترد کردیا۔
یاد رہے کہ لکی سلمان خان اور سنیہا اولال کی 2005 کی رومانوی میوزیکل فلم ہے جو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔