اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے، ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔
عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے اپر کوہستان تفتیشی افسر
پڑھیں:
محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت‘ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت، عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ملزم پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو28اکتوبرکودوبارہ پیش کیاجائے۔