2025-10-28@12:24:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«اپر کوہستان»:

    پشاور کی احتساب عدالت  نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو  13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے،  ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا  کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔ عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
    اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں ملزم کے قبضے سے 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا۔پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی اسکینڈل کی سماعت جج حامد مغل نے کی، گرفتار ملزم عبدالباسط کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں، تاحال کارروائی مکمل نہیں ہوئی ہے، جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔افسر نے بتایا کہ ملزم عبدالباسط سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک تھا، جو مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالباسط کے ذریعے قیصر اقبال نے مختلف اکاؤنٹس میں 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی ہیں۔افسر نے مزید کہا کہ ملزم کے قبضے سے...
    پشاور: احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار ممتاز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹھیکیدار ممتاز کو حراست میں لیا گیا ہے، جو اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ہے، ملزم کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق اسکینڈل میں گرفتار دیگر ملزمان کی نشاندہی پر نیب نے ملزم کو تحقیقات میں شامل کیا، ملزم روپوش تھا اور اب گرفتاری عمل میں لائی...
    اسلام آباد(خبرنگار) ورلڈ بنک دورہ اپر کوہستان کے دوران داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (ڈی ایچ پی پی)میں سماجی اور ماحولیاتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جو پاکستان کے پائیدار ترقی کے عزم اور مضبوط چینی شراکت داری کی عکاسی ہے گوادر پرو کے مطابق ورلڈ بینک کے سوشل اور انوائرنمنٹل مشن کے ایک وفد نے اس منصوبے کا دورہ کیا ڈی ایچ پی پی کے مطابق، ٹیم نے اب تک کی گئی پیش رفت کو سراہا اور زور دیا کہ سماجی و ماحولیاتی وعدوں کو انجینئرنگ اور تعمیراتی مراحل کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جائے دورے کے دوران ڈی ایچ پی پی کی سوشل ری سیٹلمنٹ اینڈ انوائرنمنٹ یونٹ نے ماہرین اور چینی ٹھیکیداروں کے ہمراہ وفد...
    کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب ایک انسانی لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں قومی شناختی کارڈ کی مدد سے نصیرالدین کے طور پر ہوئی، جو 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔ ان کے بھائی کثیرالدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی، جس کے بعد نصیرالدین لاپتا ہو گئے۔ امکان ہے کہ وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے اور ان کی لاش برف کے پگھلنے کے باعث 28 سال بعد ظاہر ہوئی۔ نصیرالدین ولد بہرام (قوم صالح...
    —فائل فوٹو اپر کوہستان میں زید کھڑ نالے کے قریب آئل ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر کوچ برساتی نالے میں جا گری جس کے باعث 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں موسالادھار بارشوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی “کنچن جنگا” سر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نائلہ کیانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نائلہ کیانی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ نائلہ کیانی کی کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاکستانی خواتین کے حوصلے اور صلاحیتوں کا بھی مظہر ہے۔” وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوہ پیمائی جیسے کٹھن اور جان جوکھم والے کھیل میں خواتین کا بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ...
    —فائل فوٹو اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے قریب 2 بسوں میں تصادم کی وجہ سے متعداد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور اور دیگر زخمی بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ راجن پور: 2 بسیں ٹکرا گئیں، 8افراد جاں بحقجنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے مقام پر گہری دھند کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
    —فائل فوٹو  اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم سی آر 9 پر مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔اپر کوہستان حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ اپر کوہستان: گاڑی کھائی میں گر گئی، 24 افراد جاں بحق اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی... پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں داسو اسپتال منتقل کر دیں گئی ہیںزخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ پاکستانی مردوں نے انہیں رلا دیا ہے راکھی ساونت کے مطابق پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی مگر بعد میں اپنی بات سے مکر گئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائی سے شادی کروانے کا کہا اور اب دوبارہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے راکھی ساونت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی مگر کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا جس کی وجہ سے انہیں دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ڈوڈی...
۱