پاکستانی لوگوں نے مجھے بہت رلایا: راکھی ساونت کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ پاکستانی مردوں نے انہیں رلا دیا ہے راکھی ساونت کے مطابق پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی مگر بعد میں اپنی بات سے مکر گئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائی سے شادی کروانے کا کہا اور اب دوبارہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے راکھی ساونت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی مگر کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا جس کی وجہ سے انہیں دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے شادی کے لیے سنجیدہ تھے مگر اب الجھن کا شکار نظر آتے ہیں میں نے ان پر پاکستانی ہونے کی وجہ سے بھروسہ کیا کیونکہ وہ میرے دوست بھی ہیں مگر پروپوز کرنے کے بعد اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔