اپر کوہستان مالی اسکینڈل، ملزم سے 700 ملین کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں ملزم کے قبضے سے 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا۔
پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی اسکینڈل کی سماعت جج حامد مغل نے کی، گرفتار ملزم عبدالباسط کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں، تاحال کارروائی مکمل نہیں ہوئی ہے، جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔
افسر نے بتایا کہ ملزم عبدالباسط سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک تھا، جو مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عبدالباسط کے ذریعے قیصر اقبال نے مختلف اکاؤنٹس میں 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی ہیں۔
افسر نے مزید کہا کہ ملزم کے قبضے سے ٹرانزیکشن اور دیگر متعلقہ ریکارڈ جبکہ گھر سے بھاری مالیت کا سونا، مہنگی گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
احتساب عدالت نے ملزم عبدالباسط کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افسر نے
پڑھیں:
وفاق اور پاور ہولڈنگ کمپنی میں 659.6ارب روپےقرض کی سیٹلمنٹ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا سوشل میڈیا پر ٹویٹ الحمداللہ 659.6ارب روپے کے پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ ہو گئی ہے ۔اس کامیاب سیٹلمنٹ میں 399.6ارب روپے کے NDMریڈمپشن شامل ہے۔ یہ پاکستان کے سب سے بڑی ڈیٹ ٹرانزیکشن ہے۔ اسی طرح 259.7ارب روپے مختلف مدوں میں ادا کیے گئے ہیں۔ NDMہمارے کیپٹل مارکیٹ کے بڑے بڑے ٹرانزیکشن کرنے کے استعداد کو ظاہر کررہا ہے۔ یہ تاریخی ٹرانزیکشن 1225ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کے کم کرنے کے پلان کا حصہ ہے۔ یہ تمام ٹرانزیکشن کا ہمارے اداروں پر اعتماد اور ہماری معیشت کی بحالی کا غمازی ہے ۔ہماری حکومت انرجی سیکٹر میں ریفارمز کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے وفاقی وزیر