لاہور، پولیس حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
لاہور کی نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حمزہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔
ذرائع کے مطابق جس کی طبیعت حراست کے دوران تشدد سے خراب ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرد نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں ہلاک ہونے والا ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔