اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں ملکی و بین الاقوامی معاشی حالات، افراطِ زر، اور شرحِ نمو سمیت دیگر معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ (شرحِ سود) سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراطِ زر کی موجودہ سطح اور معاشی حالات کے پیشِ نظر شرحِ سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی صورتحال استحکام کی متقاضی ہے، لہٰذا مانیٹری پالیسی میں تسلسل برقرار رہنے کی توقع ہے۔
ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق، 88 فیصد تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رہے گا، جب کہ 10 فیصد ماہرین نے 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ صرف 2 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں اس وقت بنیادی شرحِ سود 11 فیصد ہے، جو گزشتہ چند ماہ سے مستحکم سطح پر برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق، مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی صورت میں آئندہ مہینوں میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے؛اسٹیٹ بینک کی تصدیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالرکے مساوی) موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔