Jasarat News:
2025-12-11@11:17:35 GMT

خواتین کی ملازمتوں کو خطرہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کے پھیلاؤ سے مردوں اور عورتوں دونوں کو ملازمتوں سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم خواتین پر اس کے اثرات کہیں زیادہ شدید ہوں گے، جس سے کام کی جگہوں پر صنفی عدم مساوات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی 27.

6 فیصد ملازمتیں ایسی ہیں جو یا تو خودکار نظام کے ذریعے ختم ہو سکتی ہیں یا جن میں جنریٹیو اے آئی (جنریٹو اے آئی)کی وجہ سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جب کہ مردوں کی ایسی ملازمتوں کا تناسب 21.1 فیصد ہے۔یہ اثرات زیادہ شدت کے ساتھ ان ممالک میں محسوس کیےجائیں گے جو اعلیٰ یا بالائی درمیانی آمدنی والے ہیں، کیونکہ ان میں خواتین زیادہ تر دفتری کام، تعلیم، اور سرکاری انتظامیہ جیسے شعبوں میں کام کرتی ہیں، جو جنریٹیو اے آئی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے ا ئی

پڑھیں:

عمران خان کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ پاکستان فوج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیانیے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو ’فوج مخالف‘ بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا بیانیہ ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ بن گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارہا عمران خان کو نام لیے بغیر ’ذہنی مریض‘ کہا اور کہا کہ ’خطرہ ایک ایسے شخص کی خام خیالی اور واہموں کا شکار ذہنیت سے جنم لیتا ہے جو اپنی ہی انا کا قیدی بن چکا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اس کی خواہشات ریاستِ پاکستان سے بھی بڑی ہیں۔پاکستان فوج کی یہ اب تک کی تحریک انصاف کے خلاف سخت ترین پریس کانفرنس قرار دی جا رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسکرین پر سلائیڈیں دکھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایکس پر پیش کردہ بیانیہ بعد میں ان کی جماعت کے دوسرے اکاؤنٹس پر مشتہر ہوتا ہے، جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں اور پھر اسے انڈیا اور افغانستان کا مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا اٹھا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ اس کی انا، خواہشات اور فرسٹریشن اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر دنیا کا وجود ہی باقی نہیں رہے گا۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
  • 70 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • پنجاب کی 70 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • پاکستان میں فیمیل رپورٹرز کی تعداد انتہائی کم ہوگئی، اب نمائندگی کتنی ہے؟
  • بنگلہ دیشی نوجوان اور خواتین بہتر مستقبل کے ساتھ بدلتے حالات سے پُر امید
  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا
  • یورپی ملک میں مردوں کی آبادی میں کمی؛ خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے
  • معیشت مستحکم، پولیس اور سرکاری خریداری میں کرپشن ٹاپ پر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے
  • عمران خان کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ پاکستان فوج
  • فاسٹ چارجنگ: جدید فونز میں تیز رفتار مگر محفوظ بیٹری کی ضمانت یا ممکنہ خطرہ؟