Express News:
2025-10-26@21:28:53 GMT

کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

لاہور:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے لیکن کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو مزید سہولیات فراہم کریں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پیڈل کو ملک کے اندر مقام مل رہا ہے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں، سی ڈی اے نے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیڈل کی پروموشن کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا چاہیے اور نجی شعبے کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے اور

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نوجوانوں کو وفاقی وزیر نے کہا کہ

پڑھیں:

کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں، عظمیٰ بخاری

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ‏ کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں، پنجاب میں سرکاری سکولز، سڑکوں کی بحالی، ہسپتال بن رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، سوشل سروسز اور بہت کچھ پنجاب کے عوام کو مل رہا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ‏چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاؤ اور بتاؤ۔؟

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ
  • کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
  • وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی، عظمیٰ بخاری