راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی

— اسکرین گریب

رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔

ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔

دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک پر دوستی، ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار
  • میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟ متاثرہ لڑکی کی مریم نواز سے انصاف کی اپیل
  • رحیم یار خان: زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی
  • وائس چیئرمین سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹا خیبر پختونخوا سے گرفتار
  • رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی
  • بھارت،ڈانٹنے پر 14 سالہ لڑکے نے ماں کوقتل کردیا
  • راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف