ہنگومیں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،جوابی کارروائی میں حملہ آور مار اگیا
واقعے کے بعدسٹی تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈی پی او ہنگو
ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ہنگو میں 2 دھماکے، پولیس چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشنز سمیت 3 اہلکار شہید
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے شہداء کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں 2 بم دھماکے ہوئے، جن میں ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے میں 2 زور دار دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جب کہ دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے شہداء کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس کی چیک پوسٹ کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑایا گیا، تاہم اس میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع پر روانہ ہو رہے تھے تو اس دوران دہشتگردوں نے داربن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔