اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے ضابطے نے ملک بھر میں ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کو متاثر کردیا جس کے نتیجے میں جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر موبائل والٹ استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے۔

مرکزی بینک نے تمام اکاؤنٹس اور والٹس کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جو آج سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

نئے ضابطے کے تحت تمام بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں اور موبائل والٹ فراہم کنندگان کو اپنے تمام صارفین کی بائیومیٹرک توثیق مکمل کرنی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے پہلے 60 روز کی مہلت دی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ جن صارفین نے ابھی تک تصدیق نہیں کروائی ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند ہو سکتے ہیں۔

اس اقدام کے باعث وہ لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں جو روزمرہ مالیاتی لین دین، بلوں کی ادائیگی، رقم بھیجنے یا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم وصول کرنے کے لیے جاز کیش اور ایزی پیسہ پر انحصار کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ منی لانڈرنگ کی روک تھام (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کی مالی معاونت (سی ایف ٹی) کے خلاف اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئے ’کنسولیڈیٹڈ کسٹمر آن بورڈنگ فریم ورک‘ کے تحت اب کسی بھی قسم کا اکاؤنٹ فعال کرنے سے پہلے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی خواہ صارف کے پاس  قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ، پی او سی، اے آر سی یا پی او آر میں سے کوئی بھی دستاویز ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اگرچہ مالیاتی نظام کو مزید محفوظ بنائے گا، مگر قلیل مدت میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ مہلت کا دورانیہ محدود تھا۔

ڈیجیٹل لین دین اور موبائل بینکنگ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر، اس ضابطے سے ملک بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیومیٹرک توثیق مکمل کریں تاکہ اکاؤنٹس تک رسائی یا لین دین کی سہولت کھونے سے بچ سکیں۔

یہ اقدام پاکستان میں زیادہ محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے تاہم عام صارفین کی سہولت اور رسائی کے حوالے سے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن ٹرانزیکشن ایزی پیسہ بائیومیٹرک جاز کیش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ن لائن ٹرانزیکشن ایزی پیسہ بائیومیٹرک جاز کیش اسٹیٹ بینک کے لیے

پڑھیں:

لبنان کینسر سے متاثر دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے کینسر کے کیس و اموات کا حامل ملک بن گیا ۔ ایک مطالعے کے مطابق لبنان میں کینسر کے نئے کیسوں میں 1990 ء سے 2023 ء کے دوران تقریباً 162فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ اموات میں تقریباً 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔لبنان نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ظاہر کی ہیں مثلاً بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر اور مثانے کا کینسر وغیرہ۔ لبنان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں تماکْو نوشی کا بہت زیادہ رجحان، فضائی آلودگی، جنریٹرز کی زیادتی، زرعی کیمیکلز کا استعمال اور صحت عامہ کے نظام کی کمزوری وغیرہ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک، صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی
  • اب پاکستانی صارفین اردو میں بھی میٹا اے آئی سے استفادہ کر سکیں گے
  • آئی فون 16 پرو کی پی ٹی اے منظوری کے لیے آسان قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف
  • نبراسکا کی آڈی ایکرٹ نے مس امریکا 2024 کا تاج جیت لیا
  • پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز
  • مہلت ختم، بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر موبائل والیٹس اور ڈیجیٹل بینک اکائونٹس بلاک
  • ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس بند؟ جاز کیش اور ایزی پیسہ بھی نہیں چلے گا
  • لبنان کینسر سے متاثر دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں