data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ایم۔سی (KMC) یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسکیم41،33، گلشن کنیز فاطمہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سوسائٹی ریکارڈ چوری قرار دے کر عدالت سے ناظِر کو عدالتی نگراں مقرر کیاہے۔ منتخب مینجمنٹ کا شدید احتجاجKMC یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منتخب منیجنگ کمیٹی نے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ Society Suit No.

7084 of 2025 میں چند افراد نے جھوٹا اور غلط بیانی پر مبنی دعویٰ دائر کر کے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کا پورا ریکارڈ چوری ہو چکا ہے، جس کی بنیاد پر Vth سینئر سول جج / اسپیشل کوآپریٹیو کورٹ سوسائٹیز، کراچی ویسٹ نے 08-12-2025 کے عبوری حکم میں عدالت کے اِنچارج ناظِر کو سوسائٹی کے دفتر، ریکارڈ اور انتظامی معاملات پر عدالتی نگران مقرر کر دیا۔ مینجمنٹ کے مطابق یہ حکم بظاہر یک طرفہ (exparte) طور پر اس مرحلے پر پاس ہوا جب سوسائٹی مینجمنٹ کو تفصیلی طور پر سنے بغیر ریکارڈ چوری کا تاثر دیا گیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ سوسائٹی کا اصل، فزیکل اور ڈیجیٹل ریکارڈ کمیٹی کی تحویل میں محفوظ اور مرتب حالت میں موجود ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ موجودہ منتخب کمیٹی 50 سال بعد جمہوری ووٹ کے ذریعے وجود میں آئی ہے اور کمیٹی نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ریکارڈ روم کی ترتیب نو، فائلوں کی انوینٹری، ڈیجیٹل اسکیننگ اور ریکارڈ کے حفاظتی اقدامات شروع کر رکھے تھے تاکہ ماضی کے ادوار میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا ازالہ ہو سکے اور الاٹیز کو شفاف معلومات فراہم کی جا سکیں۔ ایسے میں مخالف گروہ کی جانب سے جعلی اور من گھڑت الزامات کے ساتھ عدالت سے رجوع کر کے ناصرف سوسائٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ الاٹیز کے ذہنوں میں بھی بلاوجہ خوف اور ابہام پیدا کیا گیا جو کہ سوسائٹی کے اجتماعی مفاد کے خلاف ہے۔ منتخب مینجمنٹ کمیٹی نے واضح کیا کہ وہ عدالت عالیہ اور متعلقہ فورمز پر مکمل قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے جہاں حقائق، دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ کی موجودہ حالت پیش کی جائے گی تاکہ عدالت کو اصل صورتِ حال سے آگاہ کیا جا سکے اور ناظِر کی بطور عدالتی نگراں تقرری سے متعلق عبوری حکم کو منسوخ یا محدود کرایا جا سکے جبکہ سوسائٹی کے روزمرہ انتظامی امور دستور اور سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ و رولز کے مطابق منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی انجام پائیں۔ کمیٹی نے تمام الاٹیز، شہریوں اور سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا یک طرفہ بیانیے پر یقین نہ کریں اور صرف مستند عدالتی و سرکاری دستاویزات کو بنیاد بنائیں، کیونکہ منتخب مینجمنٹ سوسائٹی کے ہر رکن کے ریکارڈ اور حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریکارڈ چوری کہ سوسائٹی سوسائٹی کے کوا پریٹو کمیٹی نے

پڑھیں:

جیکب آباد: مولا داد فیڈرواٹر سپلائی پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-6
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد مولادا فییڈر واٹر سپلائی پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ،کارخانے ،چکیاں ہوٹلز بجلی چوری پر چلائے جانے لگے ، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمولاداد فیڈر سے واٹر سپلائی فیڈر پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے واٹر سپلائی فیڈر کی لائن کھیرتھر کے تالاب تک ہے جس کے با عث واٹر سپلائی پلانٹ سے کھیر تھر لیگوں گرڈ سے آنے والے لائن کے راستے میں بااثروں کے کارخانے ،چکیاں ،ہوٹلز اور گائوں کے گائوں چوری پر چلائے جارہے ہیںاور اس چوری میں بتایا جارہا ہے کہ مبینہ طور بلدیہ اور سیپکو کا عملہ ملوث ملوث ہے ذرائع کے مطابق پورا مولاداد چوری پر چلایا جارہا ہے واٹر سپلائی فیڈر پر چند ماہ قبل بلدیہ نے چیف سیپکو کو خط بھی لکھا تھا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا بجلی چوری تاحال بلا خوف جاری ہے واٹر سپلائی فیڈر پر سارا دن بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے اسی وجہ سے کئی علائقوں واٹر سپلائی اس وقت ہوتی ہے جب شھر میں بجلی کی فراہمی بند ہوتی ہے اور یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے، یاد رہے کہ میڈیا پر نشاندہی کے باوجود بجلی چوروں کے خلاف کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ عوام نے وزیر پانی و بجلی اویس لغاری اور وزارت توانائی کے دیگر حکام سے نوٹس لینے اور ملو ث عملے کے خلاف مثالی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بجلی چوروںکی سہولت کاری میں ملوث عملے حوصلہ شکنی ہوسکے اور آئندہ ایسے غیر قانونی کام میں ملوث ہوکر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوئی ملازم جرائت نہ کرسکے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مسلسل عدالتی غیر حاضری، علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں ناکام، آصفہ کی تنقید
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاکروب کیلیے بھرتی اشتہار میں صرف مسیحی لکھنے پر پابندی لگا دی
  • لاہور، جج کے چیمبر سے 2 سیب،1 ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج
  • شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ
  • بھگوڑے عادل راجا کو ایک اور جھٹکا، عدالت کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
  • یوٹیوبر عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
  • جیکب آباد: مولا داد فیڈرواٹر سپلائی پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف
  • چوہدری سعد محمد کوممبر ILOگورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد