شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پولیس 9 ماہ کے دوران 200 مقدمات کی تفتیش مکمل نہ کر سکی۔ گواہوں کی کمی اور ناقص تفتیش کے باعث بیشتر ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی بڑی تعداد اب بھی التوا کا شکار ہے۔تھانہ آبپارہ میں 6، آئی نائن میں 15، بھارہ کہو میں 6 اور بنی گالہ میں 10 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
اسی طرح تھانہ رمنا میں 4، سبزی منڈی میں 41، سمبل میں 4، سنگجانی میں 5 اور سہالہ میں 3 مقدمات ابھی مکمل نہیں ہو سکے۔
مزید براں، تھانہ سیکرٹریٹ اور شالیمار میں 2، شہزاد ٹاؤن میں 6، شمس کالونی میں 2، کرپا میں 8، کراچی کمپنی میں 3، کھنہ میں 34 اور کورال میں 16 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
تھانہ کوہسار میں 11، گولڑہ اور لوہی بھیر میں 5، مارگلہ میں 1، نون میں 4 جبکہ ہمک میں 7 مقدمات اب بھی نامکمل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، “اسلام آباد پولیس لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بھی نمٹ رہی ہے، تاہم تفتیشی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مقدمات کو جلد مکمل کریں تاکہ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
ڈیرہ غازی خان(آئی پی ایس )ڈیرہ غازیخان میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، حکومت پنجاب کے اپ گریڈیشن کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ڈیرہ غازیخان کے سرحدی علاقوں میں جدید ڈرونز اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے والا ٹی ایل پی کا رہنما گرفتار پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 6فلسطینی زخمی مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا وقت گزرنے کیساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی وزیراعظم سے گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم