امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔

فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ

راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔

اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک اسٹار لنک سیٹلائٹس اسپیس ایکس خلا میں

پڑھیں:

فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   

(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔
کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی 516 ،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
  • پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • سعودی عرب کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین:ڈریم آف دی ڈیزرٹ” ایک متحرک ماسٹر پیس
  • سعودی عرب کی پہلی لگژری 5 اسٹار ٹرین، سفر اور آرٹ کا حسین امتزاج
  • فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کامیاب دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس روانہ
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول