فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا بھی صحت کے لیے خطرہ بن گیا۔

 لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا، شہر میں اوسط اے کیو آئی تین سو سڑسٹھ پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، گوجرانوالا میں 627 اور فیصل آباد میں چار سو چونتیس ریکارڈ ہوا، ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دے دیا ہے۔

محکمۂ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی ہے۔

بھارتی پنجاب سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور اور وسطی پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں فضا میں نمی 95 سے 100 فیصد تک پہنچنے سے آلودگی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی اسموگ میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، بھارتی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں دھوئیں اور گرد آلود ذرات کے باعث لاہور کی فضا مسلسل متاثر رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ زرعی علاقوں میں منجی جلانے سے گریز کے لیے مساجد اور دیہاتوں میں اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ نمبرداروں اور کسانوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس AQI والے علاقوں میں اسموگ گنز کا استعمال جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں فضا میں اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب حکومت صوبے کوسموگ سے پاک کرنے کیلئے متحرک

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب صوبے کوسموگ سے پاک کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ پنجاب میں سموگ گنزکے استعمال سے فضائی آلودگی میں کمی لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیےگئے ہیں،کوشش ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کا ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر کریں، پنجاب حکومت ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: اسموگ کی سنگین صورت حال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
  • پنجاب حکومت صوبے کوسموگ سے پاک کرنے کیلئے متحرک
  • پنجاب میں فضائی آلودگی شدید، کھلی فضا میں سانس لینا خطرناک
  • لاہور آج بھی فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر
  • پنجاب میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کیلئے خطرہ بن گیا
  • پنجاب میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی
  • مشرقی بھارتی ہواؤں سے وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ
  • آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر
  • ملک کے بڑے شہروں میں اسموگ کی خطرناک صورت حال ہوسکتی ہے، ایڈوائزری جاری