کراچی:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔

ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں 167، سرگودھا میں 151، بہاولپور میں 143، سیالکوٹ میں 139، ملتان میں 132 اور راولپنڈی میں 110 رہا۔

ماہرین کے مطابق 200 سے زائد اے کیو آئی کی سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کی جاتی ہے جبکہ 150 سے زائد درجہ غیر صحت بخش میں آتا ہے، لاہور کے اندر مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی شدت میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ شہر کا سب سے آلودہ علاقہ سفاری پارک ریکارڈ کیا گیا جہاں اے کیو آئی 339 تک پہنچ گیا جبکہ برکی روڈ پر 322، ملتان پر 298، اور شاہدرہ میں 220 رہا۔

اسی طرح جی ٹی روڈ پر فضائی آلودگی 213، کاہنہ نو میں 207، پنجاب یونیورسٹی میں 199 اور ڈی ایچ اے فیز 6 میں 187 ریکارڈ کی گئی۔ یہ تمام سطحیں عالمی ادارۂ صحت کے تجویز کردہ معیار سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

حکام کے مطابق مشرقی پنجاب (بھارت) سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں فضائی معیار متاثر ہوا۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظام کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں اوسط اے کیو آئی 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اے کیو آٸی میں أضأفے کی وجہ وقتی طور ہواؤں کا رخ لاہور کی جانب ہونا ہے اسکا  مقامی صورت حال سے تعلق نہیں۔ 

علاقائی تجزیے کے مطابق لدھیانہ، جالندھر اور ہریانہ کے صنعتی و زرعی علاقوں سے اٹھنے والا دھواں لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ تک پہنچا۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث PM2.

5 اور PM10 ذرات کی مقدار میں اضافہ ہوا، جس نے سموگ کی شدت برقرار رکھی۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل فضائی آلودگی اے کیو آئی کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
  • ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
  • دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر
  • پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق پہلی مستند جائزہ رپورٹ جاری
  • حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
  • پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر انتظام بارہ کوڈا مشقوں کا آج سے آغاز
  • پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
  • خطرناک بھارتی عزائم ، 100 گیگا واٹ کے جوہری پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ
  • پشاور: ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے پر بی آر ٹی بس حادثے کا شکار
  • پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل