لاہور میں پاکستان کا پہلا ’ایپل‘ ریٹیل اسٹور کھلنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور کے ڈولمن مال میں کھلنے والا یہ اسٹور ’ایپل‘ کی آئی فون، میک بک، آئی پیڈ، ایپل واچ سمیت تمام مصنوعات کے لیے ایک مستند اور براہِ راست خریداری کا مرکز ہوگا۔
ٹیک ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ایئر لنک ایک اور موبائل فون برانڈ کو مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے، تاہم حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہوا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپل کا آفیشل اسٹور کھلنے سے مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ اب صارفین کو اصل ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے خریداری کی سہولت ملے گی۔
یہ اقدام پاکستان کے ٹیکنالوجی ریٹیل سیکٹر میں بین الاقوامی معیار کی نئی راہیں کھولنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔