فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔ 

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے۔ اگر اب کسی سبب اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان سے کُٹی ہوچکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اس وقت بالکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں، پر امید ہیں کہ آگے بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی کے ساتھ ہی چلیں گے، اس وقت صوبے کا سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے اپنا حق لینا چاہیے، کابینہ وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، وہ جسے چاہیں شامل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے عہدہ رکھنے کا کوئی شوق نہیں، بانی پی ٹی آئی نے جو کام دیا وہ اچھا کیا، وفاق کی جانب سے صوبے کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ گورنر راج ایمرجنسی کی صورت میں لگتا ہے، فی الحال اس کی ضرورت نہیں، افغانستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے، وہاں امن ہوگا تو یہاں بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف
  • رابعہ نورین کی اپنے شوہر عبید علی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف
  • ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر
  • بانی کی قید تنہائی کسی قانون میں جائز نہیں، بیرسٹر علی ظفر
  • ہماری جدوجہد عمران خان کے لیےہے،سیاسی مسائل کا حل طاقت نہیں مکالمہ ہے،بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے مترادف ہے، بیرسٹر گوہر
  • گورنر راج کی خبریں محض باتیں، بانی کیلئے ہی سب کچھ کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • کوئی آپ ساتھ ہے تو ٹھیک ورنہ غدار! کیا یہ جمہوریت ہے؟ بیرسٹر گوہر