WE News:
2025-12-10@10:35:34 GMT

جدہ بک فیئر کا آغاز کل سے، 24 ممالک کے پبلشنگ ادارے شریک

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

جدہ بک فیئر کا آغاز کل سے، 24 ممالک کے پبلشنگ ادارے شریک

سعودی عرب کی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن 11 سے 20 دسمبر تک جدہ سپرڈوم میں جدہ بک فیئر منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں حصہ لیں گی۔

 400 سے زائد اسٹالز پر مشتمل یہ ایونٹ ’ Jeddah Reads ‘ کے نعرے کے تحت ہوگا، جو ’ Saudi Reads ‘ مہم کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سعودی ادبی شعبے کو مضبوط بنانا، مطالعے کا رجحان بڑھانا اور مصنفین اور قارئین کے درمیان بامعنی رابطہ قائم کرنا ہے۔

کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبد اللطیف الوسیل کے مطابق جدہ بک فیئر مملکت کی قیادت کے ثقافتی ویژن کا حصہ ہے اور ادب، پبلشنگ اور ترجمہ کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کے مطابق فیئر میں مصنفین، مترجمین، پبلشرز اور عام شرکا کے لیے انٹرایکٹو پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جو مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور علمی شراکت کو فروغ دینے میں معاون ہوں گے۔

اس سال کے ثقافتی پروگرام میں مملکت کے ورثے کی جھلک دکھائی جائے گی، اور 170 سے زائد تقریبات شامل ہوں گی جن میں لیکچرز، پینل ڈسکشنز اور ورکشاپس شامل ہیں۔ بچوں کے لیے خصوصی زون قائم کیا گیا ہے جس میں تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں اور مقابلے منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ بک سائننگ اسٹیشنز بھی ہوں گے جہاں قارئین اپنے پسندیدہ ادیبوں سے ملاقات کر سکیں گے، جبکہ جامعات، ثقافتی ادارے اور کمیونٹی فورمز اپنی نئی مطبوعات اور منصوبے پیش کریں گے۔

ایونٹ میں مینگا اور اینیمی زون بھی شامل ہوگا، جہاں اس صنف سے متعلق خصوصی کتابیں اور کلیکٹیبلز رکھی جائیں گی۔ ڈسکاؤنٹڈ بکس کا سیکشن بھی ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مطالعے سے مستفید ہو سکیں۔

خود شائع شدہ سعودی مصنفین کے لیے Saudi Authors’ Corner میں سیکڑوں کتابیں پیش کی جائیں گی، جو مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور سعودی عرب کے بدلتے ہوئے ادبی منظرنامے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

لاہور : پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف کے مطابق فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے جس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی جب کہ فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔

مزید برآں خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • سعودی ریلوے سار نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی3 روزہ سمندری مشقوں کا آغاز، 25ممالک شریک
  • سکھر: یوم ثقافت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے
  • افسوس کا مقام ہے ادارے ایک دوسرے کیخلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے‘ شاہد خاقان
  • کراچی میں عالمی ثقافتی میلے میں 142 ممالک کے فنکار شریک، وزیراعلیٰ سندھ نے میزبانی کو اعزاز قرار دے دیا
  • غزہ حملوں میں شریک اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس کے باعث خودکشی کر گیا
  • افسوس کا مقام ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی