حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) کوآرڈینیٹراطلاعات خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی۔
خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور پارٹی اس بات پر مضر ہے کہ قیدی نمبر 804 کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کیا جائے۔
اختیار ولی خان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنے اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے افواج پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وقار کو دنیا بھر میں بلند کیا گیا اور مشکل وقت میں ایران اور قطر کے ساتھ کھڑا رہا۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 13 سال میں کوئی یونیورسٹی یا اسپتال نہیں بنایا گیا، عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور دو وزرا کی گاڑیاں منشیات کی وجہ سے تھانوں میں بند ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ چلنے اور اس کے خلاف چلنے والوں کے درمیان واضح لکیر کھینچنی ہوگی، یہ لوگ وفاق پر حملہ آورہوئے، یہ لوگ سیاسی شہیدبنناچاہتےہیں۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی رہی، 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات اس کی مثال ہیں، اور پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت اور اسرائیل سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی روکنے کی استدعا مسترد، سی ڈی اے کا ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور اختیار ولی خان نے کے کوا رڈینیٹر پی ٹی ا ئی رہے ہیں کے لیے یہ لوگ کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔