Jang News:
2025-12-08@16:10:56 GMT

آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

ڈاکٹر عثمان انور(فائل فوٹو)۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔ 

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ صوبہ بھر میں فوری طور پر سوئپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کرائیں، تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی گارڈز لگانے کے ساتھ ایمرجنسی انخلا بھی یقینی بنائیں، صوبے میں باہر سے آئے افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیک کرایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔ 

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے اقدامات کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، انھوں نے لاہور کے کرائم ریٹ میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو شاباش دی اور کہا کہ سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور حادثات میں نمایاں کمی پر ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کو بھی شاباش دی۔ 

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں آنے والے دنوں میں 3500 مزید پروموشنز ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ

پڑھیں:

عبدالعلیم خان کا پنجاب اور سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین سے چار صوبے بنائے جائیں، اسی طرح سندھ کے بھی صوبے بنائے جائیں۔

صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، بلکہ عوام کو سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو وسطی، جنوبی اور شمالی حصوں کی بنیاد پر نئے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ عوام کو دور دراز شہروں میں جانا پڑتا ہے جس سے مشکلات بڑھتی ہیں۔

لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب

انہوں نے سندھ کے بارے میں بھی یہی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شمالی، وسطی اور جنوبی سندھ کے نام سے الگ صوبے قائم ہونے چاہییں تاکہ انصاف اور بنیادی سہولتیں لوگوں کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ عبدالعلیم خان نے افسوس ظاہر کیا کہ فیصل آباد جیسا بڑا شہر آج تک ہائی کورٹ بینچ سے محروم ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں یہ بھی اعلان کیا کہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک کی موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین تک توسیع دی جائے گی، جبکہ فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پر کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم
  • پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی نے کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
  • آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • نئے ٹریفک آرڈیننس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر آئی جی پنجاب کا ردِعمل
  • عبدالعلیم خان کا پنجاب اور سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ
  • بابری مسجد شہادت کی 33ویں برسی، اترپردیش میں آج بھی ہائی الرٹ
  • پنجاب حکومت کا شادی ہالز میں ون ڈش پابندی اور ہائی وولیوم میوزک پر سخت اقدام