ایپل کا آئی فون ائیر فلاپ؟ کمپنی کا پیداوار 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ائیر کی مانگ توقعات سے کم ہونے پر آئندہ برس پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رواں برس ستمبر میں ایپل نے ایک پتلے ڈیزائن کے ساتھ آئی فون ائیر لانچ کیا تھا، محض 5.6 ملی میٹر موٹے آئی فون ائیر کو ایپل کا اب تک کا سب سے سلم یعنی پتلا ماڈل قرار دیا گیا ہے۔
آئی فون ائیر نے ابتدائی طور پر تو کافی توجہ حاصل کی لیکن پہلہ سہ ماہی اس ماڈل کی مانگ کم ہونے کی وجہ سے کمپنی ماڈل کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے تجزیہ کار منگ چی کیو نے انکشاف کیا ہے کہ ‘ آئی فون ائیر کی مانگ میں ریکارڈ کمی کے بعد ایپل انتظامیہ آئندہ برس آئی فون ائیر کی پیداوار کم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے‘ ۔
تجزیہ کار کے مطابق کمپنی 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آئی فون ائیر کی تیاری 80 فیصد کمی کر رہی ہے۔
دوسری جانب آئی فون ائیر کے کئی پرزے جات ایسے ہیں جن کی تیاری یا فراہمی زیادہ وقت طلب ہے لہٰذا کمپنی ان پرزوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی 2025 کے آخر تک بند کردے گی‘۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ئی فون ائیر کی ا ئی فون ائیر آئی فون ائیر کم کرنے کا
پڑھیں:
ای سی سی اجلاس: گاڑیوں کی درآمد کا طریقہ کار تبدیل، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔
نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے، جبکہ گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق، درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔
پاور سیکٹر اور مالی پائیداری
اجلاس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔
پیٹرولیم اور دیگر اقدامات
اجلاس میں پیٹرول کمپنیوں اور ڈیلروں کے منافع میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔
اس میں نصف اضافہ فوری طور پر نافذ ہوگا جبکہ باقی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت سے مشروط ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو یکم جون 2026 تک پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
کلوروفارم اور دیگر شعبے
ای سی سی نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دی ہے، اور اب یہ صرف ادویہ ساز کمپنیوں کو قومی ریگولیٹری اتھارٹی کے اجازت نامے کے ساتھ درآمد کی جا سکے گی۔ شیشے بنانے والی کمپنی کی رعایتی گیس نرخ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
ڈیجیٹل اور ترقیاتی اخراجات
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے ایک ارب 28 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور کی گئی جبکہ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ہاؤسنگ اور خصوصی کمپنی
ہاؤسنگ اور تعمیرات ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پاسکو کو بند کرنے اور واجبات نمٹانے کے لیے ایک خصوصی کمپنی بنانے کی منظوری دی گئی اور اس کے انتظامی و مالی معاملات طے کر دیے گئے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے لیے پنشن اور طبی اخراجات کے سلسلے میں بجٹ ایلوکیشن جاری کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ای سی سی اجلاس پیٹرولیم ڈیلرز منافع گاڑیوں کی درآمد منظوری وی نیوز