خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز پانچ سال بعد روانہ ہوگی۔
افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف نے سفارتی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ کا تعاون بھی کلیدی رہا۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی نے حکومت کو نقصان پہنچایا، لیکن اب قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ پابندی جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد عائد کی گئی تھی۔
دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی اعلان کیا کہ مستقبل میں برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد بحال، پہلی فلائٹ روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔
بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔
افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت خارجہ اور برطانوی حکام کے تعاون کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل نے قومی ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا تھا، مگر حکومت نے اس بحران کے بعد ادارے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اصلاحات کیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے یورپی آپریشن کی بحالی پاکستانی معیشت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ شیڈول کو مزید بہتر بنائے، مسافروں کو معیاری سہولیات فراہم کرے اور فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرے۔ براہِ راست پروازیں برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھیں۔
تقریب میں مسافروں کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ایک خوش نصیب کو 660 سی سی گاڑی انعام میں ملی جبکہ دیگر مسافروں کو موبائل فون اور مختلف تحائف دیے گئے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد پی آئی اے یورپ کے دیگر شہروں کے لیے بھی اپنی سروسز بحال کرے گا۔