پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
انتظار کی گھڑیاں ختم، قومی ایئر لائنز پی آئی اے کا 5سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب آج اسلام آباد اور مانچسٹر ایئر پورٹ پر منعقد ہوگی۔
اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی پرواز مسافروں کو لیکر مانچسٹر کے لیے اڑان بھرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،یورپی یونین ،برطانیہ کے سفیروں سمیت حکومت کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کی جانب سے قومی ایئر لائن پر بھرپور اعتماد کا اظہار دیکھنے میں آیا اور اگلے تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ کر لی گئی ہے، ترجمان کے مطابق ساڑھے 12 ہزار مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کروا لی جس کے پیش نظر مستقبل میں فلائٹ آپریشن کو مزید وسعت دی جائےگی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائےگا۔ترجمان کے مطابق بوئنگ 777جہاز ساڑھے تین سو مسافروں کو لیکر برطانیہ روانہ ہوگا۔
اسلام آباد ایئر پورٹ ، دوران پرواز اور مانچسٹر ایئرپورٹ پر کیک کٹنگ تقاریب ہونگی۔ افتتاحی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں کوانعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے قرعہ اندازی میں موبائل اور لکی ڈرا میں 1300سی سی گاڑی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق افتتاحی پرواز کی مناسبت سے پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی پر تکلف میزبانی کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی مینیو بھی رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلائٹ ا پریشن اسلام ا باد پی ا ئی اے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔