الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے
کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں پولنگ 15 فروری کو ہوگی، جس کا وقت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
انتخابی شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو جاری کریں گے، جبکہ امیدوار 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 کے درمیان ہوگی۔ اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی اور متعلقہ ٹربیونلز 9 سے 13 جنوری تک ان پر فیصلے صادر کریں گے۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے، جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات 16 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پولنگ 15 فروری کو ہوگی اور نتائج کی تیاری کا عمل 16 سے 19 فروری تک مکمل کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔