چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو جہاز لانچ کر دیا ہے، لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے۔
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
یہ جہاز، جس کا نام “گیزوبا” رکھا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں، جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتی ہیں۔ انجینیئرز کے مطابق بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں، اور جہاز کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔
گیزوبا میں جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم بھی نصب ہے، جس سے یہ ریموٹ نیویگیشن اور خودکار برتھنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ کے یِن شن پنگ کے مطابق، یہ جہاز صرف ایک نئی پروڈکٹ نہیں بلکہ ایک جامع تکنیکی پیش رفت ہے، جس میں بڑی بیٹریاں، ڈی سی پاور سسٹمز اور جدید کنٹرول ٹیکنالوجیز کو کامیابی سے جانچا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے انجن، اسمارٹ کنٹرول سسٹم، ساحلی انفراسٹرکچر، ریموٹ پائلٹنگ، ملٹی نیٹ ورک انٹیگریشن اور شپ ٹو شور کمیونیکیشن جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو عملی طور پر کامیابی سے یکجا کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، یہ الیکٹرک جہاز سالانہ 617 ٹن ایندھن بچائے گا اور کاربن کے اخراج کو سالانہ 2 ہزار ٹن تک کم کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی
علی رامے:پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی تیار کر لی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی پالیسی اور چارجنگ اسٹیشنز کے منصوبے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ حکام کے مطابق پالیسی کا مقصد شہریوں کو کم خرچ، ماحول دوست اور جدید سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
صوبے کی پہلی برقی گاڑیوں کی پالیسی اور چارجنگ اسٹرکچر کا پلان تیار کر لیا گیا ہے،بینک آف پنجاب کو ای وی فنانسنگ کے لیے سرکاری انٹرمیڈیڑی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا،شہریوں کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکل اور ای رکشہ آسان اقساط پر دستیاب ہوں گے،پالیسی کے تحت سرکاری افسران کیلئے گاڑیاں بھی برقی خریدی جائیں گی،پنجاب بھر میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
اساتذہ کے تبادلوں کے لیے سخت شرائط عائد
نئی پالیسی سے پٹرول کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور سفر مزید سستا ہوگا،برقی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے،ای وی سسٹم چلانے کیلئے خصوصی الیکٹرک وہیکل ادارہ قائم کیا جائے گا،عوام کو برقی گاڑیوں کے استعمال میں آسانی کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر تیزی سے بڑھایا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ پالیسی شہریوں کے لیے ریلیف، ٹیکنالوجی کی جدید سہولت اور صاف ماحول کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا ،10 لاکھ شرط بھی ہار گئے