جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے تحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں جامعہ کراچی میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ مہمان خصوصی مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری، مفتی نعمان، سینٹر سبین غوری، عثمان غنی تھے۔ معروف کالم نگار ڈاکٹر خرم آسی بھی شریک تھے۔ کانفرنس میں اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی کلمات سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد احمد قادری نے ادا کئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صلی اللہ علیہ

پڑھیں:

آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء، 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء مین کیمپس میں منعقد ہوا، یہ ایک اہم اور تاریخی موقع تھا جس میں 1046 گریجویٹس کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔

 گریجویٹنگ بیچ میں780 طلبہ انڈر گریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 07 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اخوت فاؤنڈیشن مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔

آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جو ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر زیدی نے کہا کہ آج آئی بی اے ایک متنوع علمی برادری ہے، جس میں اساتذہ اور طلبہ مل کر بہتر علم اور ہر گریجویٹ کی بہتر تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں،

ان کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کا مقصد بہترین طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور ہماری ذمے داری ہے کہ پاکستان کے بہترین ذہنوں کو یہاں بہترین تعلیم فراہم کی جائے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے آئی بی اے کو ایک ایسے ادارے کے طور پر سراہا جس نے شاندار نوجوان تیار کیے جن کی تربیت کی، رہنمائی کی اور انہیں ان کے بہترین روپ تک پہنچنے میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ آج ان نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے، یہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے اور ایک اہم سنگِ میل کے حاصل ہونے کا اعلان ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ اُن کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک ایسی تقریب کا حصہ ہیں جو اعلیٰ تعلیم، قابلیت اور روشن مستقبل کے خواب کو سراہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی اے کراچی طویل عرصے سے پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جو کہ علمی معیار، جدت اور مستقبل کے قائدین کی تربیت کے لیے معروف ہے، اے اے سی ایس بی ایکریڈیٹیشن اسے دنیا کے بہترین بزنس اسکولز کی صفِ اوّل میں شمار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
  • شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس اور بی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ
  • الہول کیمپ اور عراقی سلامتی
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کا پہلہ اجلاس عاملہ
  • ہم نے اپنے لیڈر کو پاکستان سے بڑا نہیں مانا، اس سے لا تعلق ہو گئے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء، 1046 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں
  • طلحہ انجم مسلسل دوسری بار دنیا بھر میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ قرار
  • پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے، ڈاکٹر فائی
  • دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد جواد حافظی (نائب امام جمعہ)