اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کی وجہ سے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری رہنما اور ”ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم“ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی طرف سے ترتیب دیا گیا ایک ایسا مذموم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی اور پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کی وجہ سے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام ہوئے اور مودی حکومت کو پوری دنیا میں انتہائی خفت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کانگریس کے رہنما اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے پہلگام واقعے کے بارے میں پارلیمنٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے مودی سے پوچھا ”آپ نے کہا تھا کہ اس میں پاکستان ملوث ہے لیکن کسی ملک نے اس کی مذمت نہیں کی اور آپ نے محض ایک فون کال پر سرینڈر کیا، آپ (مودی) نے ہم سے یہ بھی کہا تھا کہ دفعہ370 کے بعد مسئلہ کشمیر ختم ہو جائے گا لیکن اب تو یہ مسئلہ عالمی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔“

ڈاکٹر فائی نے کہا کہ مئی کی پاک بھارت لڑائی کے بعد دنیا کی پاکستان کے بارے میں رائے بدل گئی ہے کیونکہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی کسی عالمی ادارے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا ایک اصولی موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس مثبت طرز عمل سے دنیا جان گئی کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے ”نیوکلیئر فلیش پوائنٹ“ ہونے کی جو بات کشمیری قائدین سید علی گیلانی شہید، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ ایک عرصے سے کرتے آ رہے تھے، بعدازاں صدر ٹرمپ نے بھی یہی بات کی اور کہا کہ "میں نے پاکستان اور بھارت کو نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر پایا، اس کی بنیادی وجہ کشمیر ہے اور میں اس پر ثالثی کے لیے تیار ہوں۔" ڈاکٹر فائی نے کہا کہ الغرض نریندر مودی جس مسئلے کو ختم کرنے کے درپے تھا، امریکی صدر کہتا ہے کہ میں اس پر ثالثی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر اپنے منصفانہ اور برحق موقف کیوجہ سے دنیا میں ایک اچھی ساکھ رکھتا ہے، عالمی سطح پر بھی اس وقت تنازعہ کشمیر کے بارے میں انتہائی حساسیت پائی جاتی ہے لہذا پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور دنیا کو اس مسئلے کے حل کیلئے کردار اداکرنے کیلئے راغب کرنے کی کوشش کرے۔

ڈاکٹر غلام نبی فائی نے مزید کہا کہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک سمیت ہماری لیڈر شب برسوں سے جیلوں میں ہے، بھارت ان کے حوصلے توڑنے میں ناکام رہا ہے یہ ہمارے نیلسن منڈیلا ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے مجموعی طور پر 36برس جیلوں میں گزارے ہیں، یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے اور مودی حکومت اب انہیں سزائے موت دینے پر تلی ہوئی ہے، مسرت عالم بٹ پر 35مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جا چکا ہے، پاکستان کو ان اسیر رہنماﺅں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بہادروں کی عزت کرتی ہے، پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ساتھ لڑائی میں خود کو دنیا میں ایک بہادر کے طور پر منوا لیا ہے لہذا یہ بہترین وقت ہے کہ وہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے عالمی سطح پر اپنی کوششوں میں تیزی لائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پہلگام واقعے کے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان میں ایک فائی نے

پڑھیں:

سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ

اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع

ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • ہولناک سانحہ، ایک شخص نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار دی
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان