data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے صدر ڈینیل نوبوا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عوامی تقریب میں انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ زہریلی چاکلیٹ اور جیم کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی۔ میٹھے میں 3 انتہائی خطرناک کیمیکل شامل تھے اور یہ یقینا حادثاتی نہیں ہوسکتا۔صدر ایکواڈور نے مزید بتایا کہ میری ٹیم کے پاس زہر دینے کی کوشش کے ٹھوس ثبوت ہیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

کے ڈی اے میں اربوں کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف

—فائل فوٹو

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ڈی اے کے کنسلٹینسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی

ایک طرف اطراف کا کاروبار بری طرح متاثر ہے دوسری طرف ٹریفک اور پیدل چلنے والے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزراء ناصر شاہ اور جام خان شورو مشترکہ طور پر تحقیقات کریں گے ۔

سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھ کر 3 ہزار 810 ملین کی گئی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے نے منصوبہ پرانے ریٹس پر دیا، بعد میں غیر قانونی طور پر نئے ریٹس لگائے، منصوبہ منسوخ کرنے کے بجائے پرانے ٹینڈر پر جاری رکھنا سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وینزویلا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 2افراد ہلاک
  • شمالی کوریا: یوکرینی جنگ میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں میوزیم کا افتتاح
  • امریکی ہوائی اڈوں پر ائر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی ‘ پروازوں میں تاخیر
  • مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
  • صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو عالمی یوم پولیوکی تقریب سے خطاب کررہی ہیں
  • ایس بی سی اے میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب
  • کے ڈی اے میں اربوں کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف
  • نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت
  • آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت