Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:31:46 GMT

آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

 

دبئی : خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.

ilt20.ae سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ نے اس بار شائقین کے لیے فیملی فرینڈلی ٹکٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔بچوں (6 سے 16 سال) کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 درہم سے شروع ہوگی جبکہ بالغوں کے لیے 20 درہم سے۔ تمام میچز، بشمول فائنل، اس رعایت میں شامل ہیں۔شائقین کے لیے ہاسپٹیلٹی پیکیجز بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر کرکٹ ماحول اور سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ سیزن 4 میں شائقین کو متعدد نئے تجربات پیش کیے جائیں گے۔“SIXES Lounge” میں کارپوریٹ مہمانوں کے لیے پانچ ستارہ سہولتوں کے ساتھ خصوصی بیٹھنے اور کھانے کا انتظام ہوگا۔جبکہ “SIXES Family Lounge” میں بچوں اور اہل خانہ کے لیے تفریحی سرگرمیاں، سانتا کی دنیا (Santa’s Grotto) اور کرسمس کے مواقع پر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔اس کے علاوہ، اس سیزن میں “Crickmas Wonderland” کے نام سے ایک نیا فیملی فیسٹیول متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی اور ابوظہبی کے اسٹیڈیمز کو کرکٹ، موسیقی، فوڈ اسٹالز اور گیمز کے ذریعے ایک جشن میں بدل دے گاایونٹ کے دوران شائقین کے لیے روزانہ اور گرینڈ ریفل ڈراز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہر ٹکٹ خریدنے والا فین خودبخود ریفل ڈرا میں شامل ہوگا۔ ڈیلی ریفل کے تحت ہر میچ میں جیتنے والوں کو شاپنگ واؤچر اور لگژری اسٹے انعام کے طور پر دیا جائے گا۔ میگا ریفل میں ایونٹ کے اختتام پر شائقین چار گولڈ کوائنز اور برانڈ نیو آؤڈی A3 کار جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل