شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری!
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری! ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک–جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ بالکل فری کر دیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور اب سب کی نظریں جیت کے تسلسل پر ہیں۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کر رہی ہیں۔کرکٹ فینز کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے —کہ وہ بالکل مفت میں لائیو ایکشن دیکھ سکیں اور گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کا حوصلہ بڑھا سکیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین PCB کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی پاسداری جاری رکھے گی۔
عشائیہ میں عثمان واہلہ، عاقب جاوید اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر بھی شریک ہوئے۔