پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور اب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے افغانستان و بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے تحریری جواب کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2023 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.

55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان 2.50 فیصد، بھارت 0.80 فیصد، ایران 0.72 فیصد اور بنگلہ دیش میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.22 فیصد ہے۔

عراق میں یہ شرح 2.27 فیصد، نیپال میں 2.31 فیصد اور سریلنکا میں 1.1 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں آباد بڑھنے کی شرح صرف 0.9 فیصد ہے۔

سال 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح اشاریہ 2.40 فیصد تھی جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 2.89 فیصد تھی، پنجاب میں 2.13 سندھ میں 2.41، بلوچستان میں 3.37 جبکہ اسلام اباد میں 4.9 فیصد تھی۔

مردم شماری 2023 کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح اشاریہ 2.55 فیصد ہے۔ خیبر پختونخوا میں یہ شرح 2.38 فیصد تھی، پنجاب میں 2.53 سندھ میں 2.57، بلوچستان میں 3.20 جبکہ اسلام اباد میں یہ شرح 2.8 فیصد ہے جبکہ ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 15 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت کے مطابق پاکستان میں 53.8 فیصد آبادی کام کرنے کی عمر 15 تا 59 سال میں شامل ہے جبکہ 67 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جو نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے پاس دنیا کی 9 ویں بڑی لیبر فورس ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر اس آبادی کو ہنر مند اور روزگار یافتہ نہ بنایا گیا تو یہ معاشی بوجھ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

آبادی میں تیزی سے اضافہ اعلیٰ شرحِ پیدائش، خاندانی منصوبہ بندی کے کم استعمال، کم تعلیم یافتہ خواتین، جلدی شادیوں اور سماجی و مذہبی رویّوں کی وجہ سے ہے جو بڑی فیملی کے رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان (2019-2024) کے تحت آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم اگر آبادی کی شرح پر قابو نہ پایا گیا تو روزگار، وسائل اور معیارِ زندگی پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں آبادی بڑھنے کی پاکستان میں کے مطابق

پڑھیں:

جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری

جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت کی تشویش میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے ’نشتر اسپتال‘ میں اب تک منکی پاکس کے 4 مریضوں کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپتال اور گردونواح میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد اور آبائی علاقے

نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں ایک اور مشتبہ مریض کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر خصوصی آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات کی تصدیق

اس نئے کیس کے بعد وارڈ میں زیرِ علاج اور کڑی نگرانی میں رکھے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جن مریضوں میں ’منکی پاکس‘ کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص ملتان، مظفرگڑھ اور وہاڑی سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے اقدامات اور ٹیسٹنگ

اسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب، نئے آنے والے مشتبہ مریض کے خون اور زخموں کے نمونے (سیمپلز) حتمی جانچ اور تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ اگلے چند روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ صحت کی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی اپیل

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خطے میں صورتحال کی مسلسل اور سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور اس موذی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی سطح پر تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتیاطی تدابیر اسپتال اقدامات ٹیسٹنگ جنوبی پنجاب خون زخموں لیبارٹری محکمہ صحت منکی پاکس نگرانی۔ نمونے

متعلقہ مضامین

  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • وفاقی بجٹ 2026-27: پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو کتنے بڑے ٹیکس ریلیف کا امکان؟
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان