اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کاروائیوں میں 1 کروڑ  85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.

562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ برآمد ہوا۔ 

کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 120 کلوگرام چرس اور 30 کلو افیون برآمد جبکہ باچا آغا بازار بالیلی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد  اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

بنوں کوہاٹ روڈ پنڈی ُپل کے قریب ملزم کے قبضے سے 14.400 کلوگرام چرس اور 3.6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ رئیس گوٹھ حب روڈ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کروڑوں کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار، متعدد پاسپورٹس برآمد

اسلام آباد:

کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد  نے ایک کارروائی کرتے ہوئے  کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر  کو گرفتار کرلیا۔

ملزم رضوان عرف شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا  ہے، جس کے قبضے سے متعدد جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم نے  کینیڈا میں ملازمت کا جھانسا دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے مہربان انٹرپرائز کے نام سے اسلام آباد میں جعلی کمپنی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسا دے کر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہتھیائے، جس کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس دوران دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: وڈھ میں مشتبہ گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
  • کروڑوں کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار، متعدد پاسپورٹس برآمد
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
  • پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3400 کارکن گرفتار
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی منشیات اسمگل گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکو گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن